خیبرایجنسی اورشمالی وزیرستان میں فورسزکے آپریشن کے دوران 31دہشتگردہلاک ،متعددٹھکانے تباہ کردیئے گئے،،آئی ایس پی آر

جمعرات 3 ستمبر 2015 09:43

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3ستمبر۔2015ء)خیبراورشمالی وزیرستان میں فورسزکے آپریشن کے دوران 31دہشتگردہلاک ،متعددٹھکانے تباہ کردیئے گئے ،آئی ایس پی آرکے مطابق بدھ کے روزمسلح افواج نے شوال میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کونشانہ بنایا،کارروائی میں 17دہشتگردہلاک اورمتعددزخمی ہوئے جبکہ متعددٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے ،ایک اورکارروائی میں خیبرایجنسی میں پاک افغان سرحدی علاقے میں 14دہشتگردمارے گئے ہیں