عمران فاروق قتل کیس،سکاٹ لینڈیارڈپولیس ٹیم کی مرکزی ملزم محسن علی سے تفتیش مکمل ، بیان قلمبند کرلیا

جمعرات 3 ستمبر 2015 09:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3ستمبر۔2015ء)سکاٹ لینڈیارڈکی ٹیم نے عمران فاروق قتل کیس کے سلسلے میں مرکزی ملزم محسن علی سے تفتیش مکمل کرتے ہوئے بیان ریکارڈکرلیا،تین رکنی ٹیم نے ملزم سے ملاقات کے وقت متعددسوالات بھی کئے جس کے پیش نظرملزم محسن علی نے ان کوتمام ترحقائق سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں سکاٹ لینڈیارڈٹیم نے معظم علی اورخالدشمیم سے لئے گئے بیانات کی تصدیق بھی محسن علی سے کرالی ہے ۔ذرائع نے خبر رساں ادارے کوبتایاکہ سکاٹ لینڈیارڈٹیم نے عمران فاروق قتل کیس کے سلسلے میں تمام ترشواہداکٹھے کرلئے ہیں اورامیدکی جاتی ہے کہ ٹیم رواں ہفتہ واپس چلی جائیگی

متعلقہ عنوان :