حکومت سےمذاکرات ناکام،استعفےفوری منظورکیےجائیں ، متحدہ قومی موومنٹ

جمعرات 3 ستمبر 2015 09:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3ستمبر۔2015ء)ایم کیو ایم نے حکومتی ٹیم سے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی آپریشن کی آڑمیں ایم کیو ایم کو دیوار سے لگایا جارہا ہے، سیاسی اور فلاحی سرگرمیوں پر غیر اعلانیہ پابندی ہے۔متحدہ قومی موومنٹ کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر فاروق ستار نے اسلام آبا دمیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم مجبور ہوکر مذاکرات ختم کررہے ہیں،استعفے فوری منظور کیے جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ماورائے عدالت کارروائیاں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہورہی ہے، ہم نے ہر دروازے پر دستک دی مگر کوئی داد رسی نہیں ہوئی۔ کارکنوں کو بازیاب کرانے کے لیے اقدامات نہیں کیے جارہےہیں۔ فاروق ستار نے کہا کہ بےبنیادالزامات کےذریعےایم کیوایم کامیڈیاٹرائل کیاجارہااورسیاسی طور پر نشانہ بنایا جارہا ہے۔ کارکن الطاف حسین کو سننا چاہتے ہیں، الطاف حسین کی تقریر پر پابندی ختم کی جائے۔ انہوںنے مزید کہا کہ ہم نے آئینی اور قانونی معاملات اٹھائےہیں، ہمارے مطالبات پر اب تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے اس لیے مذاکرات کو آگے بڑھانا بے سود ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایم کیو ایم کی فلاحی سرگرمیوںپر غیر اعلانیہ پابندی ختم کی جائے۔