آرمی چیف نے سنگین جرائم میں ملوث مزید 5مجرموں کی سزائے موت کی توثیق کر دی

جمعرات 3 ستمبر 2015 09:35

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3ستمبر۔2015ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے سنگین جرائم میں ملوث مزید 5مجرموں کی سزائے موت کی توثیق کر دی ہے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے ترجمان میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کے مطابق بدھ کے روز آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے مجرموں کی پھانسی کی سزا کی توثیق کر دی ہے جبکہ ایک مجرم کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے ،فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے مجرم سکول پر حملے ،پولیوٹیموں ، فرقہ وارنہ وارداتوں ، قتل سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے ،۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی فوجی عدالتوں نے لاہور میں ایڈوکیٹ کو قتل کرنے والے اسد علی ، خاصہ دار فور س اور شہریوں کے قتل کے الزام میں فتح خان اور طاہر مسلک کی بنیاد پر ٹارگٹ کلینگ اور دیگر جرائم میں ملوث محمد عثمان اور طاہر کو اقدام قتل جیسی سنگین وارداتوں میں ملوث ہونے پر پھانسی کی سزا سنائی ہے جبکہ ایک مجرم کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے جسکی آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے توثیق کر دی ہے

متعلقہ عنوان :