خیبر ایجنسی:خود کش حملے میں6 افراد جاں بحق ،15 خاصہ دار اہلکاروں سمیت56 زخمی، زخمی حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل ،10 کی حالت تشویشناک ،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ،خودکش حملہ تحصیل آفس کے مین گیٹ پر ہوا،پولیٹیکل لائن آفیسر کی گاڑی تباہ،خود محفوظ رہے

بدھ 2 ستمبر 2015 09:42

جمرود(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2ستمبر۔2015ء)خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں پولیٹیکل لائن آفیسر کی گاڑی پر خودکش حملہ میں 6 افراد جاں بحق ،15 خاصہ دار فورس کے اہلکاروں سمیت 56 افراد زخمی ہوگئے ، ایک بم ناکارہ بنا دیا گیا ہے،زخمیوں کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا ہے جہاں 10 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے،تفصیلات کے مطابق منگل کے روز تحصیل جمرود میں لائن آفیسر تحسین اللہ جیسے ہی پولیٹیکل ایجنٹ کے دفتر سے نکلے خود کش بمبار نے ان کی گاڑی کے قریب پہنچ کر خود کو دھماکے سے اڑا دیا،دھماکہ انتہائی زور دار تھا جس سے گاڑی تباہ ہوگئی جبکہ تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے،اس دھماکے میں لائن آفیسر تحسین اللہ بھی زخمی ہوئے تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے ، واقعہ کے فوری بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور جمرود بازار کو بند کر کے سرچ آپریشن کیا تاہم کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی تاہم سرچ آپریشن کے دوران سڑک پر نصب ایک بم بھی ناکارہ بنا دیا گیا،پولیٹیکل ایجنٹ شہاب علی شاہ نے بتایا کہ خود کش دھماکہ ا ٓپریشن خیبر ون اور خیبر ٹو کا رد عمل ہیں ،یہ دھماکہ تحصیل آفیس کے مین گیٹ پر ہوا ،خود کش حملہ آور نے لائن آفیسر تحسین اللہ کو نشانہ بنایا تاہم اس حملے میں تحسین اللہ محفوظ رہے،خود کش حملے کے وقت 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے اور56 زخمی ہوئے تاہم 3 افراد ہسپتال میں دم توڑ گئے۔

متعلقہ عنوان :