اگربھارت نے جنگ مسلط کی تومنہ توڑجواب دیں گے، خواجہ آصف،پاکستان ایٹمی قوت ہے ،ہماری بقاء کوخطرہ ہواتوتمام آپشن زیرغورلائے جاسکتے ہیں ،پرامن تعلقات بھارتی جارحیت برداشت نہیں کریں گے، پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات اورکراچی کی بدامنی میں ”را“کے ملوث ہونے کے ثبوت ہیں ،پاکستان میں ہونے والی گڑبڑھ کے پیچھے بھارت کاہاتھ ہے ،بھارت کے ملوث ہونے کے ثبوت عالمی فورم پراٹھائیں گے ،نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 1 ستمبر 2015 10:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1ستمبر۔2015ء)وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ اگربھارت نے جنگ مسلط کی تومنہ توڑجواب دیں گے،پاکستان ایٹمی قوت ہے ،ہماری بقاء کوخطرہ ہواتوتمام آپشن زیرغورلائے جاسکتے ہیں ،پرامن تعلقات بھارتی جارحیت برداشت نہیں کریں گے۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات اورکراچی کی بدامنی میں ”را“کے ملوث ہونے کے ثبوت ہیں ،پاکستان میں ہونے والی گڑبڑھ کے پیچھے بھارت کاہاتھ ہے ،بھارت کے ملوث ہونے کے ثبوت عالمی فورم پراٹھائیں گے ۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان امن چاہتاہے اوراپنے کونے کونے کادفاع کرنے کی صلاحیت رکھتاہے ،پاک فوج ہرطرح کی جارحیت کامنہ توڑجواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔

(جاری ہے)

ملکی خودمختاری کے لئے معاشی استحکام ضروری ہے ،بھارت نہیں چاہتاکہ پاکستان معاشی طورپرمضبوط ہو،چین نے ہرفورم پرپاکستان کاساتھ دیا،وہ ہمارافطری اتحادی ہے ،امریکہ کے ساتھ پاکستان کے مراسم بہترہیں ۔پاکستان کے خلاف بے بنیادالزامات بھارت کاوطیرہ ہے ،معصوم شہریوں کونشانہ بنانابھارت کی جارحیت کی بھیانک مثال ہے ،دہشت گردی اوربھارتی جارحیت ایک ہی سلسلہ کی کڑی ہے ۔انہوں نے کہاکہ بطورایٹمی قوت پہلااسلامی ملک ہونے پرفخرہے ۔اگرملکی بقاء کوخطرہ ہواتوتمام آپشن زیرغورلائے جاسکتے ہیں