ن لیگ اور پی پی میں میثاق جمہوریت کے نام پر مک مکا ہوا تھا ، نواز شریف نے برہم نہیں رکھا،عمران خان ،مفاہمت کامطلب ایک دوسرے کوہاتھ نہ لگاناتھا،نوازشریف کبھی اپنی زبان پرقائم نہیں رہے ،زرداری کاغصہ جائزہے کہ حدیبیہ پیپرمل سمیت نوازشریف کے خلاف کوئی کیس نہیں کھلا،پیپلزپارٹی پرمقدمات کھلے ہیں ،کرپشن کے خلاف آپریشن قوم کی آوازہے ،ایف آئی اے کوخیبرپختونخواہ میں کرپٹ افرادکوپکڑنے کی دعوت دیتاہوں ،جوکام فوج کررہی ہے وہ سیاستدانوں کوکرناچاہئے،نجی ٹی وی کو انٹرویو

منگل 1 ستمبر 2015 10:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1ستمبر۔2015ء)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ میثاق جمہوریت مک مکاتھا،جس سے ملک کونقصان ہوا،مفاہمت کامطلب ایک دوسرے کوہاتھ نہ لگاناتھا،نوازشریف کبھی اپنی زبان پرقائم نہیں رہے ،زرداری کاغصہ جائزہے کہ حدیبیہ پیپرمل سمیت نوازشریف کے خلاف کوئی کیس نہیں کھلا،پیپلزپارٹی پرمقدمات کھلے ہیں ،کرپشن کے خلاف آپریشن قوم کی آوازہے ،ایف آئی اے کوخیبرپختونخواہ میں کرپٹ افرادکوپکڑنے کی دعوت دیتاہوں ،جوکام فوج کررہی ہے وہ سیاستدانوں کوکرناچاہئے ۔

نجی ٹی وی کودیئے گئے انٹرویومیں عمران خان نے کہاکہ پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ ن نے ایک دوسرے پرکرپشن کے الزامات لگائے،2007ء میں دونوں پارٹیوں نے میثاق جمہوریت کیاکہ ہماری حکومتیں ان الزامات پرگرائی جاتی ہیں کیوں نہ ہم کرپشن پراکٹھے ہوجائیں ،باریاں لیں اوراپنی نگران حکومتیں قائم کریں یہ دونوں جماعتوں کے درمیان مک مکاتھا،جس سے دونوں جماعتوں کوفائدہ ہوالیکن ملک اورجمہوریت کوشدیدنقصان پہنچا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ نوازشریف کبھی بھی اپنی زبان پرقائم نہیں رہے اورہمیشہ زبان دیکرپیچھے ہٹے ،نوازشریف پرحدیبیہ پیپرمل ،اتفاق فاوٴنڈری سمیت دیگرکرپشن کے بڑے مقدمات تھے ،آصف علی زرداری نے تومقدمات نہیں کھولے لیکن نوازشریف نے ان کے خلاف مقدمات کھول دیئے جس پرزرداری کاغصہ جائزہے ،ان کاغصہ مک مکاکاسمجھوتہ ٹوٹنے پرہے ۔انہوں نے کہاکہ 2سال میں پاکستانیوں نے دبئی میں 30ارب ڈالرکی جائیدادخریدی ملک غریب اوریہ لوگ امیرہوتے جارہے ہیں ،چوری کاپیسہ دبئی بھیجاجارہاہے ،کرپشن کے خلاف آپریشن قوم کی آوازہے اگرلوٹی ہوئی دولت واپس ملے تواس میں قوم کافائدہ ہے ۔

انہوں نے کہاکہ میں ایف آئی اے کودعوت دیتاہوں کہ خیبرپختونخواہ میں آئیں اورکرپٹ افرادکوپکڑیں ہمیں کوئی خطرہ نہیں ،ہماراتوایک وزیرکرپشن کے مقدمہ میں گرفتارہوا۔انہوں نے کہاکہ آج حکومت کاگراف نیچے جارہاہے اورفوج کاگراف بڑھ رہاہے ،جوکام سیاستدانوں کوکرناچاہئے وہ فوج کررہی ہے ،جنرل راحیل شریف کرپشن کے خلاف کام کرنے کی وجہ سے مقبول ہورہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ جمہوریت میں پرامن احتجاج عوام کاحق ہے ،پیپلزپارٹی سے اتحادنہیں ہوسکتا،الیکشن کمیشن پرالزامات ثابت ہوچک ہیں اب انہیں رہنے کاکوئی اخلاقی جوازنہیں ،ساری جماعتوں نے کہاکہ انتخابات صحیح نہیں تھے ہم نے 126دن کادھرناقوم کیلئے دیاتھااب دھاندلی سامنے آگئی