اسلام آباد،وفاقی حکومت نے ایف آئی اے کوامین فہیم اوریوسف رضاگیلانی کی گرفتاری سے روک دیا،آصف زرداری کو منانے کی تیاریاں،وزیر اعظم نے کابینہ ارکان کو بیان بازی سے روک دیا ،کسی صورت کوئی ایسا ردعمل نہ د یا جائے کہ مفاہمت کی سیاست کو نقصان پہنچے،نوازشریف کی ہدایت ،پیپلز پارٹی کی حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی تیاری شروع

منگل 1 ستمبر 2015 09:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1ستمبر۔2015ء)وفاقی حکومت نے ایف آئی اے کوامین فہیم اوریوسف رضاگیلانی کی گرفتاری سے روک دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق آصف علی زرداری کے غصے کے بعدحکومت نے انہیں منانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں ،اورآصف علی زرداری کے غصے کوٹھنڈاکرنے کیلئے وفاقی حکومت نے ایف آئی اے کوامین فہیم اوریوسف رضاگیلانی کی گرفتاری سے روک دیاہے ۔

(جاری ہے)

ادھروزیر اعظم نوازشریف نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری کے بیان پر اپنی کابینہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی صورت کوئی ایسا ردعمل نہ دیں جس سے مفاہمت کی سیاست کو نقصان پہنچے ۔خبر رساں ادارے کو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے گزشتہ روز سابق صدر آصف علی زرداری کے بیان پر اپنی پارٹی اور وفاقی کابینہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی قسم کا ایسا بیان نہ دیں جس سے مفاہمت کی سیاست کو نقصان نہ پہنچے اور حکومت کے لیے خطرہ ثابت ہو ۔جبکہ دوسری جانب پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی اور دیگر اہم رہنماؤں نے حکومت کو ٹف سے ٹف ٹائم دینے کے لیے تیاری شروع کر دی ہے اور وہ کسی صورت بھی حکومت کو کھلی راہ دینے کو تیار نہیں ہیں ۔