پاکستان ایٹمی ہتھیاروں کی حفاظت میں انتہائی سنجیدہ ہے۔ امر یکہ ،حکومت پاکستان اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہے ، اوباما’ایٹمی ہتھیاروں سے پاک دنیا‘ کا طویل المیعاد ہدف رکھتے ہیں،اگلی ایٹمی کانفرنس آ ئندہ سال واشنگٹن میں منعقد ہو گی، پریس سیکریٹری وائٹ ہاوٴس

پیر 31 اگست 2015 09:52

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31اگست۔2015ء) امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے ایٹمی ہتھیاروں کی حفاظت کی ذمہ داری کو سنجیدگی سے لیتا ہے۔وائٹ ہاوٴس کے پریس سیکریٹری جوش ایرنسٹ نے یہ بیان واشنگٹن پوسٹ میں ایک امریکی تھینک ٹینک کی شائع ہونے والی رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے دیا۔رپورٹ میں دعوی کیا گیا تھا کہ اگلے دس سالوں میں پاکستان ایٹمی ہتھیاروں کے ذخیرے کے حوالے سے امریکا اور روس کے بعد تیسرے نمبر پر آ جائے گا۔

ایرنسٹ نے کہا ’ہمیں یقین ہے کہ حکومت پاکستان اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ اور ان کو سنجیدگی سے لیتا ہے‘۔ پاکستان نے امریکی روزنامے کی رپورٹ کو ’بے بنیاد‘ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ایرنسٹ نے بتایا کہ انہوں نے تھینک ٹینک کی رپورٹ دیکھی ہے لیکن اس معاملے پر ایسا کوئی سرکاری تجزیہ موجود نہیں جسے میڈیا سے شیئر کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا صدر بارک اوباما’ایٹمی ہتھیاروں سے پاک دنیا‘ کا طویل المیعاد ہدف رکھتے ہیں۔اوباما ہر دوسرے سال اس ہدف کی تشہیر کیلئے عالمی کانفرنس بھی منعقد کرتے ہیں اور یہ آئندہ بھی ان کی خارجہ پالیسی میں ترجیحی ہدف رہے گا۔ایرنسٹ نے بتایا کہ اگلی ایٹمی کانفرنس اگلے سال واشنگٹن میں منعقد ہو گی۔وائٹ ہاوٴس کے پریس سیکریٹری نے مزید کہا ’دوسری اہم بات یہ ہے کہ ان ذخائر کی حفاظت پاکستان اور اس جیسے دوسرے ملکوں کی ذمہ داری بنتی ہے۔

متعلقہ عنوان :