اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزیراعظم کو ارسال کر دی

پیر 31 اگست 2015 09:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31اگست۔2015ء) اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزیراعظم کو ارسال کر دی ہے۔اوگرا نے عالمی مندی کی تیل کی کم قیمتیں ہونے پر پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کا فیصلہ کیا ہے اس کے تحت یکم ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات سات روپے پچاس پیسے فی لیٹر کی سفارش کی ہے، جس میں پیٹرول چھ روپے سولہ پیسے فی لیٹر، ہائی اوکٹین اور ہائی اسپیڈ ڈیزل سات روپے فی لیٹر،لائٹ ڈیزل چھ روپے اڑتالیس پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

مٹی کا تیل سات روپے سات پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی سفارش وزیراعظم کو ارسال کر دی ہے۔