کراچی آپریشن کے کپتان قائم علی شاہ خود ہی بے بسی کا اظہار کرتے ہیں، اعتزاز احسن، وزیر اعلیٰ سندھ نے کمزوری دکھائی جس پر مایوسی ہوئی ہے، 90 دن کا ریمانڈ تو القاعدہ کے دہشت گردوں کیلئے نہیں لیا جاتا، سندھ میں کی گئی حالیہ کارروائیوں پر تشویش ہے، ہم کرپشن کا دفاع نہیں کریں گے،شفاف ٹرائل چاہتے ہیں ،نندی پور میں کرپشن پر نواز شریف کے خلاف فوجداری مقدمہ چلایا جائے،نجی ٹی وی سے گفتگو

اتوار 30 اگست 2015 10:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30اگست۔2015ء) پیپلزپارٹی کے رہنماء سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن کے کپتان قائم علی شاہ نے خود ہی بے بسی کا اظہا ر کیا ہے، وزیر اعلیٰ نے کمزوری دکھائی جس پر مایوسی ہوئی ہے 90 دن کا ریمانڈ تو القاعدہ کے دہشت گردوں کیلئے نہیں لیا جاتا،انہوں نے کہا کہ سندھ میں کی گئی حالیہ کارروائیوں پر تشویش ہے۔

ہم کرپشن کا دفاع نہیں کریں گے ،شفاف ٹرائل چاہتے ہیں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ کراچی آپریشن کے کپتان اگروزیراعلیٰ ہیں تو انہیں کمزوری نہیں دکھانی چاہیے۔ انکی کارکردگی سے مایوسی ہوئی ہے۔ ان کا یہ بیان کہ ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری کا علم نہیں مایوسی ہوئی ہے انہوں نے نوٹیفکیشن کے ذریعے اختیارات دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم پر دہشت گردوں کے الزامات مناسب نہیں ہیں۔

90 دن کا ریمانڈ تو القاعدہ کے دہشت گردوں کیلئے نہیں لیا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی چاہتی ہے کہ یہ ادارہ اپنے دائرے میں رہ کر کام کرے‘ کرپشن کرنے والوں کو نہیں بچائیں گے ان کے خلاف کارروائی کی ضرور ہو لیکن شفاف ٹرائل ہونا چاہیے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ممبران پر شروع سے تحفظات رہے ہیں، ان ممبران کے باعث الیکشن کی شفافیت پر حرج آیا ہے ۔ سید خورشید شاہ بھی ان ممبران کے استعفے کا مطالبہ کر چکے ہیں انہوں نے کہاکہ نندی پور میں کرپشن پر نواز شریف کے خلاف فوجداری مقدمہ چلایا جائے۔