پاکستان کو ہیلی کاپٹرز کی فراہمی ،امریکی محکمہ دفاع نے بیل ہیلی کاپٹر کمپنی کو کنٹریکٹ دے دیا

اتوار 30 اگست 2015 10:21

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30اگست۔2015ء) امریکی محکمہ دفاع نے پاکستان کو ہیلی کاپٹر فراہمی کے لئے ” بیل ہیلی کاپٹر“ کمپنی کو کنٹریکٹ دے دیا ۔57 ملین ڈالرز پر مشتمل یہ کنٹریکٹ اے ایچ وائپر اٹیک ہیلی کاپٹر کی فراہمی سے متعلق ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ڈیل 581 ڈالر کے بڑے کنٹریکٹ کا حصہ ہے جو امریکی بحریہ کو جاتا ہے ۔ یہ کنٹریکٹ وینم یوٹیلیٹی ہیلی کاپٹر 15 لاٹ ، 12 یو ایچ وائی ون کا احاطہ کرتا ہے ۔

اس میں اضافی فیول کٹ بھی شامل ہے ۔ ان میں سے ابتدائی ہیلی کاپٹر اگست 2018 کے آخر تک بھیج دیئے جائیں گے میڈیا رپورٹ کے مطابق اگرچہ پاکستان نے اپریل میں 15 اے ایچ ون زیڈ ہیلی کاپٹر کی فروخت کی درخواست کی تھی یہ بات واضح نہیں ہے کہ کتنے ہیلی کاپٹر اس مرحلے پر معاہدے میں ہیں ۔

(جاری ہے)

امریکی محکمہ دفاع کے نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ مجموعی کنٹریکٹ کے دس فیصد قیمت حکومت پاکستان کے فروخت کا احاطہ کرتی ہے ۔

جس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ قسط صرف دو ہیلی کاپٹروں کی ابتدائی ڈیل ہے جبکہ 13 مزید ہیلی کاپٹروں کی ڈیل آئندہ ہو گی ۔ اے ایچ ون زیڈ اور ہیل فائر ٹو کی صلاحیت سے پاکستان کو دور دراز پہاڑی علاقوں میں شب و روز ہر قسم کے موسم میں آپریشن کرنے کی استعداد حاصل ہو گی ۔حال ہی میں پاکستان نے ایم آئی 35 ہیلی کاپٹر خریدنے کے لئے بھی روس کے ساتھ معاہدہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :