(ن) لیگ کی تین وکٹیں گرنے سے حکومتی ایوانوں میں صف ماتم بچھ گئی ہے،شاہ محمود قریشی، ضمنی انتخابات عوامی طاقت کے بل بوتے پر تحریک انصاف بھاری اکثریت سے کامیابی سمیٹے گی ، الیکشن کمیشن کی کار کردگی کا پول تو جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ آنے کے فوری بعد ہی کھل گیا تھا، نیب کی جانب سے کاروائی میں انتقامی یا سیاسی رنگ نہیں ہو نا چاہیے کرپشن کرنے اور لوٹ مار کرنے والوں کا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت سے ہو یا کوئی بھی بیور کریٹ ہو اس کے خلاف بلا تفریق کاروائی ہونی چاہیے، ملک سے لوٹ مار مار کا ایک ایک پیسہ واپس ملک میں آنا چاہیے،مرکزی رہنما پی ٹی آئی کا ورکرز کنونشن سے خطاب اور پریس کانفرنس

اتوار 30 اگست 2015 10:18

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30اگست۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کی لگاتار تین وکٹیں گرنے سے حکومتی ایوانوں میں صف ماتم بچھ گئی ہے ضمنی انتخابات عوامی طاقت کے بل بوتے پر تحریک انصاف بھاری اکثریت سے کامیابی سمیٹے گی الیکشن کمیشن کی کار کردگی کا پول تو جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ آنے کے فوری بعد ہی کھل گیا تھا فخرو الدین جی ابراہیم کی طرح چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کی جانب سے مستعفی ہونے کا اعلان فوری ناگزیر ہے نیب کی جانب سے کاروائی میں انتقامی یا سیاسی رنگ نہیں ہو نا چاہیے کرپشن کرنے اور لوٹ مار کرنے والوں کا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت سے ہو یا کوئی بھی بیور کریٹ ہو اس کے خلاف بلا تفریق کاروائی ہونی چاہیے اور ملک سے لوٹ مار مار کا ایک ایک پیسہ واپس ملک میں آنا چاہیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوکاڑہ میں تحریک انصاف کے ورکرز کنونشن سے خطاب اور پر ہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق وزیر مملکت سید صمصام بخاری ،اکرم بھٹی ،راؤ جمیل ،راؤ حسن سکندر ،چوہدری اظہر محمود،قاری حفیظ اللہ بلوچ،محبوب قادری سمیت دیگر قائدین بھی موجود تھے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی یکے بعد دیگرے گرنے والی تین وکٹیں حق اور سچ کی فتح ہے جس نے ہمارے موقف کی تائید کر دی ہے اب الیکشن کمشنر کے موجودہ سیٹوں پر بیٹھنے کا کوئی جواز باقی نہیں رہتا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے رہنماء اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے ملاقات کے دوران ضمنی الیکشن میں اتحاد کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی تاہم سیاست میں کوئی بات حرف آخر نہیں ہوتی انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ق) جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی سے موجودہ الیکشن کمشنرز کو ہٹانے کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی اور دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا شاہ محمود قریشی نے کہا کہ متحدہ آنے والے چند روز میں اسمبلیوں میں واپسی کا باقاعدہ اعلان کر دے گی جو کہ جمہوریت کے لیے خوش آئند ہے انہوں نے کہا کہ این اے کے حلقہ122،154میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے ناموں کو حتمی شکل جلد دے دی جائے گی انہوں نے کہا کہ اوکاڑہ کے حلقہ144میں ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے ٹکٹ کا فیصلہ بھی پارٹی قیادت کی مشاورت سے مشروط ہو گا جس میں مخلص اور سیاسی وزن رکھنے والے امیدوار کا نام جلد فائنل کر لیا جائے گا ورکرز کنونشن میں اوکاڑہ کی متعدد اہم شخصیات نے باقاعدہ طور پر تحریک انصاف میں شمولیت کا بھی اعلان کیا ۔