ایل این جی کی درآمد ، نندی پور اور میٹرو کی کرپشن کو نظر انداز کیا جارہاہے ، اعتزاز احسن ، آپریشن مساوی اس وقت ہوگا جب (ن) لیگ کی کرپشن کی بھی تحقیقات ہوں گی ، نجی ٹی وی سے گفتگو ،پی پی رہنماء پیپلز پارٹی کی قیادت کیخلاف کرپشن کی تحقیقات پر پھٹ پڑے

ہفتہ 29 اگست 2015 09:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29اگست۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کیخلاف کرپشن کی تحقیقات پر اعتزاز احسن پھٹ پڑے ان کا کہنا ہے کہ ایل این جی کی درآمد ، نندی پور اور میٹرو کی کرپشن کو نظر انداز کیا جارہاہے ، آپریشن مساوی اس وقت ہوگا جب (ن) لیگ کی کرپشن کی بھی تحقیقات ہوں گی ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کو انتقامی کارروائیوں کانشانہ بنایا جارہا ہے نیب کی کارروائیاں مساوی نہیں کیا نواز لیگ کے دور میں ہونے والی کرپشن کی بھی تحقیقات ہوں گی انہوں نے کہا کہ اصغر خان کیس میں نواز شریف اور ساتھیوں کیخلاف مقدمات کے اندراج کا حکم دیا گیا اس پر عمل نہیں ہوا ایل این جی کی درآمد میں ہونے والی مبینہ کرپشن سے چشم پوشی کی جارہی ہے نندی پور منصوبے میں اٹھارہ ارب کرپشن کسی کو نظر نہیں آرہی میٹرو بس منصوبوں کی کرپشن بھی چھپائی جارہی ہے میٹرو منصوبے لاہور اور راولپنڈی کے ٹینڈر تک جاری نہیں کئے گئے نیب کا آپریشن اس وقت مساوی ہوگا جب نواز لیگ کی کرپشن کیخلاف بھی تحقیقات ہوں گی ۔