بھارت نت نئے بہانے بناکرامن کوششوں کوسبوتاژکررہاہے ، وہ چاہتاہے کشمیرکانام نہ لیں جوہمیں قبول نہیں،چوہدری نثار ،وفاقی وزیر داخلہ کی برطانوی وزیر خارجہ سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات ،باہمی دلچسپی کے امور،دہشتگردی کے خلاف جنگ اورخطے کی صورتحال پرتبادلہ

ہفتہ 29 اگست 2015 09:43

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29اگست۔2015ء)وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہاہے کہ بھارت نت نئے بہانے بناکرامن کوششوں کوسبوتاژکررہاہے ،بھارت چاہتاہے کہ کشمیرکانام نہ لیں جوہمیں قبول نہیں ۔جمعہ کے روزچوہدری نثارعلی خان نے لندن میں برطانوی وزیرخارجہ فلپ ہیمنڈسے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماوٴں کے درمیان پاک برطانیہ تعلقات ،باہمی دلچسپی کے امور،دہشتگردی کے خلاف جنگ اورخطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

اس موقع پرچوہدری نثارعلی خان نے کہاکہ بھارت نت نئے بہانے بناکرامن کوششوں کوسبوتاژکررہاہے ،بھارت چاہتاہے کہ کشمیرکانام نہ لیں اورہمیں یہ قبول نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیرکے بغیرمذاکراتی عمل آگے نہیں بڑھ سکتا۔انہوں نے کہاکہ افغانستان میں مذاکرات بحال کرواکرناممکن کوممکن بنایا،عالمی برادری نے پاکستان کے کردارپرمثبت ردعمل نہیں دیا۔

(جاری ہے)

چوہدری نثارعلی خان نے کہاکہ بھارتی رویہ خطے میں امن کی کوششوں میں رکاوٹ ہے ،بلاجوازہرمسئلے پرپاکستان کوکٹہرے میں کھڑاکرناناقابل قبول ہے ،ان کاکہناتھاکہ پاکستان تمام ہمسائیہ ممالک سے برادرانہ تعلقات کاخواہاں ہے ،خطے میں کسی کی اجارہ دارہ قبول نہیں ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ تعلقات کوبہت اہمیت دیتاہے ،کئی معاملات میں دونوں ممالک کی پالیسیاں یکساں ہیں ،پاکستان برطانیہ سے اپنے تعلقات کومزیدوسعیت دینے کاخواہاں ہے ،فلپ ہیمنڈنے کہاکہ افغانستان میں امن کی بحالی کیلئے پاکستان کی کوششوں کوسراہتے ہیں ،پاک بھارت حالیہ مذاکرات میں تعطل پرتشویش ہے ،پاک بھارت مسائل کاحل مذاکرات کی میزپرنکالاجائے ،ملاقات میں برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنراوربرطانوی فارن آفس کے حکام بھی شریک تھے