حج2015،سعودی عرب کی طرف سے ادویات کی فراہمی کا طریقہ کار تبدیل، حج میڈیکل مشن کے تحت مرحلہ وار ادویات کی سعود یہ روانگی کا سلسلہ جاری،تمام ادویات سعودی سفارتخانے کی تصدیق کے بعد روانہ کی جارہی ہیں

جمعہ 28 اگست 2015 10:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28اگست۔2015ء) وزارت مذہبی امور کی جانب سے حج میڈیکل مشن کے تحت مرحلہ وار ادویات کی سعودی عرب روانگی کا سلسلہ جاری ہے ،ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ سعودی عرب نے حج2015میں ادویات کی فراہمی کا طریقہ کار تبدیل کیا ہے جس کے تحت سعودی عر ب میں حجاج کرام کیلئے ادویات مرحلہ وار فراہم کی جا رہی ہیں اور ان ادویات کی مانیٹرنگ کا طریقہ کار بھی تبدیل کیا گیا ہے جس کے تحت جو ادویات بھی پاکستان سے سعودی عر ب روانہ کی جار ہی ہیں وہ سعودی ایمبسی سے تصدیق کے بعد یہاں سے روانہ کی جارہی ہیں تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے پاکستان سمیت دیگر ممالک کیلئے ادویات کے حوالے سے حج آپریشن 2015میں طریقہ کار میں کافی تبدیلیاں کی ہیں پچھلے سال حج میڈیکل مشن کیلئے ادویات ایک ہی مرحلہ میں فراہم کی جاتی تھیں تاہم اس سال میڈیکل مشن کیلئے ادویات کی فراہمی کے طریقہ کار میں 2واضح تبدیلیاں کی گئیں ہیں ایک تو ادویات مرحلہ وار سعودی عرب روانہ کی جارہی ہیں دوسرا تمام بھیجی جانے والی ادویات کی تصدیق سعود ی سفارتخانہ کررہا ہے تمام ادویات سعودی سفارتخانے کی تصدیق کے بعد حجاج کرام کو روانہ کی جارہی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :