شیخ رشید کا سعد رفیق کو این اے 125کے ضمنی انتخابات میں چیلنج ، زرداری کے خلاف 4مضبوط کیسزموجودہیں ،ڈاکٹرعاصم کے بعدآصف زرداری کی باری ہے ،نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعہ 28 اگست 2015 09:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28اگست۔2015ء)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدنے وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق کوحلقہ این اے 125کے ضمنی انتخابات میں چیلنج کردیا،ان کاکہناتھاکہ سابق صدرآصف علی زرداری کے خلاف 4مضبوط کیسزموجودہیں ،ڈاکٹرعاصم کے بعدآصف زرداری کی باری ہے ۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے شیخ رشیدنے کہاکہ تحریک انصاف کوضمنی انتخابات لڑنے چاہئے ،اگرتحریک انصاف الیکشن لڑتی ہے توحمایت کروں گا،تحریک انصاف نے حلقہ این اے 125سے الیکشن نہیں لڑناتوپھرمیں حلقہ این اے 55سے مستعفی ہوکرخواجہ سعدرفیق کے خلاف الیکشن لڑوں گا۔

انہوں نے کہاکہ ڈاکٹرعاصم اورزرداری میں صرف زیروکافرق ہے ،ڈاکٹرعاصم کے بعدآصف زرداری کی باری ہے ،ان کے خلاف چارمضبوط کیسزہیں ،پیپلزپارٹی جتنی چیخیں مارے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ قوم فوج کے ساتھ کھڑی ہے ،جنازہ گاہ میں بھی جنرل راحیل کے زندہ بادکے نعرے لگ رہے ہیں ،اگرنوازشریف فوج کے ساتھ کھڑے ہوگئے توپی پی پی اورایم کیوایم فارغ ہیں ،نوازشریف سب سے زیادہ جی ایچ کیووالاہے ۔

انہوں نے کہاکہ جس قوم میں ایک بارلیڈرآجائے توعوام کی تقدیربدل لیتاہے ۔نوازشریف چھ باراقتدارمیں آیاملک کی حالت بدترہوگئی ،میں سمجھتاہوں کہ نظام خطرے میں ہے ،ملک کے مستقبل مضبوط ہاتھوں میں نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ عابدشیرعلی پولیس لائن کے پلاٹ کھاگئے ،ان سے کیاعوام توقع رکھیں ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے استعفوں کے معاملے پرنوازشریف کوخودآگے آناچاہئے ،مولانافضل الرحمن سے معاملہ حل نہ ہواتونوازشریف پھرآگے آجائیں گے ،میرانہیں خیال کہ استعفوں کامعاملہ حل ہوجائیگا