کراچی، ڈاکٹر عاصم حسین سے تفتیش کے لئے جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ،جے آئی ٹی میں نیب ، ایف آئی اے اور رینجرز کے نمائندے شامل ہونگے ،دبئی میں گرفتار عرفان پوری کو بھی پاکستان واپس لانے کا فیصلہ

جمعہ 28 اگست 2015 09:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28اگست۔2015ء) سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی ڈاکٹر عاصم حسین سے تفتیش کے لئے جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جبکہ دبئی میں گرفتار عرفان پوری کو بھی پاکستان واپس لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عاصم حسین کی گرفتاری،پھرپوچھ گچھ اورتفتیش اور اب جے آئی ٹی کی تشکیل کا فیصلہ کرلیا گیا ہے،جے آئی ٹی میں نیب ، ایف آئی اے اور رینجرز کے نمائندے شامل ہونگے،نیب اور ایف آئی اے تحقیقات کرینگے ، رینجرز سیکورٹی امور کی نگرانی کرے گی،نیب ریفرنس تیار کرکے عدالت میں جلد پیش کرے گی ،تحقیقات کا دائرہ دبئی سے لندن تک وسیع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، دبئی میں کرپشن کے کیس میں گرفتار عرفان پوری کو بھی پاکستان لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر عاصم کی نشاندہی پر کئی اہم شخصیات گرفتار ہوسکتی ہیں۔