پیپلزپارٹی اپنے اوپردہشتگردی کے الزام کوکسی صورت برداشت نہیں کریگی، شیریں رحمان، کائرہ،ہم عدالتوں سے گھبرانے والے نہیں ،پیپلزپارٹی نے دہشتگردی کامقابلہ کیاہے ،قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے احتجاج کریں گے ،جمہوریت کوکبھی اکھاڑا نہ اکھاڑیں گے ،نیب کوکیاصرف پیپلزپارٹی ہی نظرآرہی ہے،نیشنل ایکشن پلان ہماری ہی کوششوں کی بدولت چل رہاہے ،داعش کاایجنڈاافغانستان میں آچکاہے ،دہشتگردی کے الزامات پرپارلیمان میں بات کریں گے ،دہشتگردوں کے لئے بنائے گئے قوانین ہمارے خلاف استعمال کئے جارہے ہیں ،پیپلزپارٹی نے کبھی کرپشن کافاع نہیں کیا،وائٹ کالرکرائم کی جوابدہی چاہئے ،حکومت سے نیشنل ایکشن پلان پروضاحتیں چاہئیں،پی پی رہنماؤ ں کی مشترکہ پریس کانفرنس

جمعہ 28 اگست 2015 09:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28اگست۔2015ء)پاکستان پیپلزپارٹی اپنے اوپردہشتگردی کے الزام کوکسی صورت برداشت نہیں کریگی،ہم عدالتوں سے گھبرانے والے نہیں ،پیپلزپارٹی نے دہشتگردی کامقابلہ کیاہے ،قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے احتجاج کریں گے ،جمہوریت کوکبھی اکھاڑاہے نہ اکھاڑیں گے ،نیب کوکیاصرف پیپلزپارٹی ہی نظرآرہی ہے ،نیشنل ایکشن پلان ہماری ہی کوششوں کی بدولت چل رہاہے ،داعش کاایجنڈاافغانستان میں آچکاہے ،دہشتگردی کے الزامات پرپارلیمان میں بات کریں گے ،دہشتگردوں کے لئے بنائے گئے قوانین ہمارے خلاف استعمال کئے جارہے ہیں ،پیپلزپارٹی نے کبھی کرپشن کافاع نہیں کیا،وائٹ کالرکرائم کی جوابدہی چاہئے ،حکومت سے نیشنل ایکشن پلان پروضاحتیں چاہئیں۔

ان خیالات کااظہارپیپلزپارٹی کی نائب صدروسینیٹرشیری رحمان اورمرکزی رہنماقمرالزمان کائرہ نے پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے پہلے بھی عدالتوں کاسامناکیاتھااب بھی بلایاگیاتوحاضرہوں گے ،پیپلزپارٹی کی روایت ہے کہ اس نے ہمیشہ عدالتوں کااحترام کیاہے۔

انہوں نے امین فہیم اوریوسف رضاگیلانی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ہونے کے متعلق کہاکہ ایسالگتاہے کہ ہمارے خلاف انتقامی عمل جاری ہے ،ہم جمہوریت کاہراول دستہ رہے ہیں ،پیپلزپارٹی نے بے نظیربھٹوشہیدکے نظریے کے تحت دہشتگردوں کے خلاف آپریشن شروع کیاتھا۔حکومت کی کوئی خارجہ پالیسی نہیں ہے ،وزیرخارجہ تعینات کیاجائے ہم تعاون کریں گے ،کوفہ میں پاکستان کی طرف سے مسئلہ کشمیرکوپس پشت ڈالنے کی پاکستان پیپلزپارٹی نے مذمت کی تھی ،اب ہندوستان مسئلہ کشمیرپربات کرنے کوتیارنہیں ،جوپیپلزپارٹی اورپاکستانی قوم کوقابل قبول نہیں ،پیپلزپارٹی نے کبھی کرپشن کادفاع نہیں کیااگرکسی پرکرپشن کے الزامات ہیں توشفافیت اورقانون کے دائرے میں رہتے ہوئے تحقیقات کی جائیں ،ہم جانناچاہتے ہیں کہ ہم پرہی دہشتگردی کے الزامات لگائے جارہے ہیں ،ہمارے لیڈروں اورکارکنوں نے سینوں پرگولیاں کھائی ہیں ،پیپلزپارٹی میدان میں ہے اورآگے بڑھتی جائے گی۔

پاکستان میں زراعت سے وابستہ 70فیصدلوگوں کوحکومت نے موت کے منہ میں دھکیل دیاہے ۔چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی واضح ہدایات ہیں کہ کسانوں کاہرسطح پرتحفظ کیاجائے ۔انہوں نے کہاکہ سابق صدرآصف علی زرداری پہلے بھی عدالتوں میں پیش ہوئے اب بھی عدالتوں نے بلایاتوسامناکریں گے ،ہم سیاسی عمل کے مطابق کام کریں گے ،ہم کوئی تصادم نہیں چاہتے اورنہ ہی نظام ختم کرناچاہتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ہم نے کبھی عدالتوں پرحملہ کیاہے اورنہ ہی ججوں کی توہین کی ہے ۔حکومت دہشتگردوں کیلئے بنائے گئے قوانین کومتنازعہ بنارہی ہے ،حکومت ان قوانین کودہشتگردوں پراستعمال کرنے کے بجائے سیاستدانوں پراستعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے ،حکومت کواس کی ہرگزاجازت نہیں دیں گے