عمران خان کا4حلقے کھولنے کامطالبہ درست تھا،جاوید ہاشمی ،جہانگیرترین نے بڑاطاقتوروکیل کیا،سسٹم کونہ دبنے دیاتوجونہیں آناچاہتاوہ بھی آئے گا،بات جہاں تک پہنچی ہے عمران خان کووہیں ختم کردینی چاہئے ،نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعرات 27 اگست 2015 09:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27اگست۔2015ء)سینئرسیاستدان جاویدہاشمی نے کہاہے کہ عمران خان کا4حلقے کھولنے کامطالبہ درست تھا،جہانگیرترین نے بڑاطاقتوروکیل کیا،سسٹم کونہ دبنے دیاتوجونہیں آناچاہتاوہ بھی آئے گا،بات جہاں تک پہنچی ہے عمران خان کووہیں ختم کردینی چاہئے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سارے سیاستدان گندے نہیں کئی نے جانوں کے نذرانے پیش کئے ،کئی جلاوطن بھی کئے گئے ۔

سسٹم ٹوٹ گیاتوملک ڈوبنے لگے گا،سسٹم ٹوٹ گیاتوپھرقومی سیاستدان بنانہیں پائے گی ،اداروں کومضبوط کرناہوگا،ملک ڈوبنے لگے توکوئی نہ کوئی توآجائے گااورپھرسیاستدان کوپچھتاناپڑیگا۔انہوں نے کہاکہ جہانگیرترین نے بڑاطاقتوروکیل کیاتھاکہ کیس جیتیں گے ،طاقتوروکیل ہوتوکمزورکیس کمزورنہیں رہتا