چودھری شجاعت کو پارٹی نے متحدہ مسلم لیگ کے قیام کے بارے میں مکمل اختیار دیدیا ،پاکستان مسلم لیگ کا چودھری شجاعت کی زیر صدارت اجلاس، پرویزالٰہی اور دیگر سینئررہنماؤں کا پرویزمشرف، غوث علی شاہ اور پیرپگاڑا سے ملاقاتوں کے متعلق بھی تبادلہ خیال

جمعرات 27 اگست 2015 09:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27اگست۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کی زیرصدارت پاکستان مسلم لیگ کے رہنماؤں کا اجلاس یہاں ان کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا۔ اجلاس میں متحدہ مسلم لیگ کے قیام کے حوالے سے مشاورت کی گئی اور متحدہ مسلم لیگ کے قیام کے بارے میں مکمل اختیار دے دیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں چودھری شجاعت حسین کے مجوزہ دورئہ کراچی میں آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ سابق صدر پرویزمشرف، مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگاڑا اور سابق وزیراعلیٰ سندھ سید غوث علی شاہ کے ساتھ ملاقاتوں کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی کے علاوہ سینئر قانون دان ایس ایم ظفر، ڈاکٹر خالد رانجھا، طارق بشیر چیمہ ایم این اے، چودھری ظہیرالدین، محمد بشارت راجہ، محمد انور بھنڈر، حلیم عادل شیخ سندھ مسلم لیگ کے صدر، اسد جونیجو، نوید انور بھنڈر، نعمان لنگڑیال، امتیاز رانجھا اور سالک حسین شریک تھے

متعلقہ عنوان :