زرداری نے وزیراعظم کو مشورہ دیا تھا کہ آپ دو خواجہ گان اور ایک سپیکر کی قربانی دیں تو انتخابات 2013ء میں دھاندی الزامات کا ملبہ زمین تلے دب جائے گا

جمعرات 27 اگست 2015 09:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27اگست۔2015ء) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم کو مشورہ دیا تھا کہ آپ دو خواجہ گان اور ایک سپیکر کی قربانی دیں تو انتخابات 2013ء سے متعلق دھاندلی کے تمام الزامات کا ملبہ زمین تلے دب جائے گا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیپلز پارٹی کے ذرائع کا کہنا تھا کہ جس وقت عام انتخابات 2013 ء میں دھاندلی سے متعلق الزامات نے سر اٹھایا دھاندلی کا معاملہ عروج پر رہا تو سابق صدر آصف علی زرداری نے نواز شریف کو اپنے قریبی ساتھی کے ذریعے تحریری پیغام پہنچا دیا تھا کہ آپ اپنے دو خواجہ گان اور ایک سپیکر کی قربانی دیں تو معاملہ ختم ہوجائے گا ورنہ اس مسئلے سے بڑا ایشو بن جائے گا ۔