لندن، چوہدری نثار کی برطانوی ہم منصب تھریسامے سے ملاقات ،دونوں رہنماوٴں کا انسدادمنشیات تعاون بڑھانے اورانسداددہشتگردی سے متعلق معلومات کے تبادلے کومزیدفروغ دینے پراتفا ق

جمعرات 27 اگست 2015 09:21

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27اگست۔2015ء)وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے برطانوی ہم منصب تھریسامے سے ملاقات کی ،دونوں رہنماوٴں نے انسدادمنشیات تعاون بڑھانے اورانسداددہشتگردی سے متعلق معلومات کے تبادلے کومزیدفروغ پراتفا ق کیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے برطانوی ہم منصب سے ملاقات کی ،ملاقات میں دوطرفہ تعلقات،انسداددہشتگردی اورسیکورٹی کے حوالے سے امورپرتبادلہ خیال کیاگیا،مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پربھی غورکیاگیا۔

(جاری ہے)

اسٹریٹجک مذاکرات کی پیشرفت پراطمینان کابھی اظہارکیاگیا۔دونوں رہنماوٴں نے ملاقات عمرفاروق قتل کیس اورمنی لانڈرنگ کیس میں رکاوٹیں دورکرنے پربھی اتفاق کیاگیا۔برطانیہ نے عمران فاروق قتل کیس میں ملزمان کوپکڑنے والے اہلکاروں سے ملاقات کی اجازت مانگ لی ہے ۔وزیرداخلہ نے کہاکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کوسمجھاگیااورنہ ہی اعتراف کیاگیا،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بہت قربانیاں دی ہیں ،دہشتگردوں کے معاونین کے ساتھ عالمی سطح پربھی کارروائی کی جائے ،برطانوی وزیرداخلہ نے کہاکہ پاکستان سے دوستانہ تعلقات کوقدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں