رانا ثناء اللہ کے الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں، ثابت ہوجائے تو مستعفی ہوجاؤں گا،جسٹس کاظم ملک ،اگر دیوار سے لگاؤ گے تو بہت کچھ بولوں گا مسائل بن جائیں گے،پرویز رشید نے جان سے مارنے کی دھمکی دی قانونی کارروائی کروں گا، بیان ،نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 26 اگست 2015 09:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26اگست۔2015ء)الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس کاظم ملک نے کہا ہے کہ صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کے الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں،اگر ثابت ہوجائے تو مستعفی ہوجاؤں گا،اگر دیوار سے لگاؤ گے تو بہت کچھ بولوں گا مسائل بن جائیں گے،پرویز رشید نے جان سے مارنے کی دھمکی دی قانونی کارروائی کروں گا۔منگل کو اپنے ایک بیان میں اور بعد ازاں نجی ٹی وی سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ رانا ثناء اللہ نے میری ذات پر حملہ کیا ہے،ان کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں اور الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں،میرا یا میرے بیٹے کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں،میرا بیٹا سیاست میں نہیں بنک میں ملازم ہے،اگر رانا ثناء اللہ کے الزامات ثابت ہوجائیں تو استعفی دے دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے خود نمائی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے،میرے30فیصلے مسلم لیگ(ن)کے حق میں آئے صرف ایک فیصلہ خلاف آیا ہے،مجھ پر دباؤ ڈالنے والا کوئی پیدا ہی نہیں ہوا،حکومت کے ناجائز احکامات کبھی تسلیم نہیں کئے،نادرا کا وضاحتی بیان غیر ضروری تھا،اگر مجھے دیوار سے لگایا گیا تو بہت کچھ بولوں گا جس سے مسائل پیدا ہوجائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پرویزرشید کو تعصب کا بیان دینے پر حط لکھاہے،پرویز رشید نے مجھے جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے،پرویز رشید کو کسی صورت نہیں چھوڑوں گا،ان کے خلاف قانونی کارروائی کروں گا اور لیگل نوٹس بھیجوں گا۔اعتزاز احسن نے جو شواہد اپنے وائٹ پیپر میں بیان کئے ہیں وہ ریکارڈ پر نہیں ہیں