پا کستا ن نے کشن گنگا ہائیڈل پروجیکٹ پرمذاکرا ت کی بھا رتی پیشکش مسترد کر دی،کشمیر کے بغیر بات چیت کے بارے میں سوچا بھی نہیں جا سکتا ، پاکستان، پا کستا ن کا پاور پروجیکٹوں کے ڈیزائن تبدیل کرنے اور پانی کے بہاؤ کو کم کرنے کا معاملہ عالمی عدالت میں اٹھانے کا فیصلہ

بدھ 26 اگست 2015 09:46

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26اگست۔2015ء) قومی سلامتی مشیروں کی ملاقات منسوخ ہونے کے بعد بھارت کی حکومت نے پاکستان کو متنازعہ کشن گنگا راٹیلے اور دریائے چناب پر زیر تعمیر ہائیڈل پروجیکٹوں پر مذاکرات شروع کرنے کی پیش کش کی تاہم پاکستان نے بھارت کی جانب سے مذاکرات کی پیش کش کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے بغیر بھارت کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات شروع کرنے کے بارے میں سوچا بھی نہیں جا سکتا ۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی حکومت نے کشن گنگا ہائیڈل پروجیکٹ پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے عالمی عدالت کا دروازہ کٹھکٹھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان سلامتی مشیروں کی میٹنگ منسوخ ہونے کے بعد بھارت کی مرکزی حکومت نے پاکستان کو متنازعہ کشن گنگا ہائیڈل پروجیکٹ ، راٹیلے اور دریائے چناب میں زیر تعمیر ہائیڈ پروجیکٹوں پر دوبارہ مذاکرات شروع کرنے کے ضمن میں بات چیت کی دعوت دی تاہم وفاقی حکومت نے بھارت کی جانب سے ہائیڈل پروجیکٹ پر بات چیت شروع کرنے سے صاف طور پر انکار کر دیا ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق پاکستان نے مرکزی حکومت کو آگاہ کیا ہے کہ کشمیر مسئلے کے بغیر مذاکرات شروع کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔ رپورٹ میں ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان نے ایک دفعہ پھر ریاست میں تعمیر کئے جانے والے پاور پروجیکٹوں کے ڈیزائن تبدیل کرنے اور پانی کے بہاؤ کو کم کرنے کا معاملہ عالمی عدالت میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق پاکستا ن اور بھارت کے درمیان خفیہ طور پر بھی مذاکرات چل رہے تھے تاہم قومی سلامتی مشیروں کی میٹنگ منسوخ ہونے کے بعد خفیہ مذاکرات کو بھی ملتوی کیا گیا ہے ذرائع کے مطابق پاکستان نے بھارت کو سفارتی سطح پر آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان کشمیر ہی سب سے اہم مسئلہ ہے اور جب تک اس مسئلے کو کشمیری عوام کی امنگوں اور آرزوں کے مطابق حل نہ کیا جائے دونوں ملکوں کے درمیان دوسرے مسائل پر بات چیت کامیابی سے ہمکنار نہیں ہو سکتی ۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان آنے والے مہینوں کے دوران کئی سطحوں پر مذاکرات شروع کرنے کے لئے دونوں ملکوں کی حکومتوں نے فیصلہ کیا تھا تاہم پاکستان کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر سخت موقف اپنانے کے بعد دونوں ملکوں ملکوں کے درمیان آنے والے دنوں کے دوران مذاکرات خارج از امکان ہیں ۔

متعلقہ عنوان :