حکومت اورایم کیوایم کے درمیان شکایات کے ازالہ کیلئے کمیٹی کے قیام کامعاملہ طے پا گیا ،وزیراعظم کی وطن واپسی پرکمیٹی کانوٹیفکیشن جاری کردیاجائیگا ،کمیٹی اگلے سات روز میں کام شروع کریگی

بدھ 26 اگست 2015 09:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26اگست۔2015ء)حکومت اورایم کیوایم کے درمیان شکایات کے ازالہ کیلئے کمیٹی کے قیام کے حوالے سے معاملہ طے پاگیا ،وزیراعظم کی وطن واپسی پرکمیٹی کانوٹیفکیشن جاری کردیاجائیگا۔کمیٹی کاسربراہ ریٹائرجج بنائے جانے کاامکان ہے ،کمیٹی اگلے سات دنوں میں کام شروع کریگی ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق حکومت اورایم کیوایم کے درمیان ملاقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ،دونوں دھڑوں نے شکایات کے ازالہ کیلئے کمیٹی کے قیام کے معاملے پراتفاق کیاگیاجبکہ استعفوں پرمذاکرات کادوسرامرحلہ آج بدھ تک ملتوی ہوا،شکایات ازالہ کمیٹی سات روزمیں کام شروع کریگا۔

وزیراعظم کی وطن واپسی پر3روزمیں کمیٹی کی تشکیل کی منظوری کاباقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیاجائیگا۔رپورٹ میں کہناہے کہ شکایات کے ازالے کیلئے کمیٹی کادائرہ اختیارپورے ملک کیلئے ہوگا،کمیٹی میں گزشتہ تین ماہ کی شکایات کے نتائج کاازالہ ہوگا۔رپورٹ میں یہ بھی کہناہے کہ کمیٹی کی منظوری کے بعدآئندہ 48گھنٹوں میں ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین استعفوں کی واپسی کااعلان بھی متوقع ہے ،کمیٹی کی قیادت کافیصلہ دونوں فریقین خودکریں گے تاہم ریٹائرجج مقررکرنے کے امکانات زیادہ ہیں ،کمیٹی کے ارکان میں سول سوسائٹی کے نمائندے بھی شریک ہوں گے

متعلقہ عنوان :