قطر نے شرائط پوری ہونے تک ایل این جی معاہدہ سے انکار کردیا،75فیصد شرائط پوری کرچکے،اکتوبر کے پہلے ہفتہ تک معاہدہ طے پا جائے گا،وزارت پٹرولیم

منگل 25 اگست 2015 09:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25اگست۔2015ء)قطر نے شرائط پوری ہونے تک ایل این جی معاہدہ کرنے سے انکار کردیا،وزارت پٹرولیم کے حکام کا کہنا ہے کہ 75فیصد شرائط پوری کرچکے،اکتوبر کے پہلے ہفتہ تک معاہدہ طے پا جائے گا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان اور قطر کے حکام کے درمیان پیر کو ایل این جی کے حوالے سے مذاکرات ہوئے،ذرائع کے مطابق وزارت پٹرولیم ایل این جی معاہدے سے متعلق شرائط پوری کرنے میں ناکام رہی ہے اور پاور سیکٹر،گیس کمپنیز اور پورٹ قاسم سے متعلق شرائط پوری نہیں کی گئیں اور قطر نے شرائط پوری ہونے تک ایل این جی معاہدے سے انکار کردیا ہے،وزارت پٹرولیم کے حکام کے حوالے سے نجی ٹی وی کا کہنا ہے کہ قطر کی75 فیصد شرائط پوری کرچکے ہیں اور باقی شرائط جلد پوری ہوں گی اور اکتوبر کے پہلے ہفتہ میں ایل این جی معاہدہ ہوجائے گا،وزیرپٹرولیم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ایل این جی معاہدے پر قطر کے حکام سے مشاورت جاری رہے گی

متعلقہ عنوان :