دہشت گردی کو جڑسے اکھاڑپھینکیں گے، دوبارہ سر اٹھانے نہیں دیا جائیگا،عسکری قیادت ،آرمی چیف سے ائیر چیف مارشل کی ملاقات،آپریشن ضرب عضب سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال،دونوں رہنماؤں کا شمالی وزیرستان میں جاری فضائی کارروائی مزید مربوط بنانے پر اتفاق

منگل 25 اگست 2015 09:45

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25اگست۔2015ء)عسکری قیادت نے اپنے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کو ہر صورت جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان عاصم سلیم باجوہ کے مطابق پیر کے روز پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان نے یہاں جی ایچ کیو کا دورہ کیا ہے اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی ہیں جس میں آپریشن ضرب عضب ،شمالی وزیرستان میں جاری دہشت گردوں کے خلاف فضائی اور زمینی آپریشن کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا،آرمی چیف نے دہشت گردوں کے کارروائی میں پاک فائیہ کے کردار کی تعریف کی اوراپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کو ہر صورت جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائیگا اور کسی صورت دہشت گردوں کو دوبارہ سر اٹھانے نہیں دیا جائیگا،آرمی چیف نے کہا کہ دور دراز علاقوں میں چھپے دہشت گردوں کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے ،دہشت گرد جہاں بھی چھپیں گے وہی پر کارروائی کی جائے گی،اس موقع پر ائیر چیف مارشل سہیل امان نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اپنے مکمل حمایت کے عزم کا اظہار کیا ہے ،دونوں رہنماؤں کے درمیان شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کیخلاف کارروائی مزید مربوط بنانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔