استعفوں کے معاملے پرایم کیوایم کاوفدآج وزیراعظم سے ملاقات کرے گا، اسحاق ڈار،ملاقات میں مولانافضل الرحمن بھی موجودہوں گے،ہماری کوشش ہوگی کہ ایم کیوایم کے ارکان اپنے استعفے واپس لیں،تحفظات کو دورکرناچاہئے، وزیر خزانہ

پیر 24 اگست 2015 09:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24اگست۔2015ء)وفاقی وزیرخزانہ اسحا ق ڈارنے کہاہے کہ ایم کیوایم کے استعفےٰ واپس لینے سے کے معاملے پرایم کیوایم کاوفدآج پیرکے روزوزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کرے گا،ملاقات میں مولانافضل الرحمن بھی موجودہوں گے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ فاروق ستارکی سربراہی میں ایم کیوایم کاوفدآج وزیراعظم سے استعفوں کے حوالے سے ملاقات کریگا،اسحاق ڈارکاکہناہے کہ ایم کیوایم کے استعفوں کی درخواستیں اب بھی پراسس میں نہیں ہیں ،قانونی اورآئینی طورپرایم کیوایم کے استعفے قبول نہیں کئے جاسکتے ،ہماری کوشش ہوگی کہ ایم کیوایم کے ارکان اپنے استعفے واپس لیں ،۔

انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے جوتحفظات ہیں انہیں دورکرناچاہئے ۔انہوں نے کہاکہ کہ یہ باالکل واضح ہے کہ حکومت ایم کیوایم اورپی ٹی آئی کے استعفے منظورکرنے کے حق میں نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ سیاسی استحکام ملک کی معیشت کیلئے ناگزیرہے ۔اس لئے سب کوساتھ لیکرچلناچاہتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ دھرنے کی وجہ سے ملک کی معیشت پربہت برے اثرات مرتب ہوئے ہیں ،اب معیشت کاپہیہ چل رہاہے تمام بین الاقوامی ادارے ملک کی معیشت کے کرارکوسراہتے ہیں