ن لیگ کی2وکٹیں گرادیں،تیسری وکٹ بدھ کوگرانے لگے ہیں ،عمران ،الیکشن میں بے ضابطگیاں فوجداری جرم ہے ،الیکشن کمیشن کے چاروں ارکان اورچیئرمین نادرافوری طورپرمستعفی ہوجائیں ،الیکشن کمیشن نے جوابات سے مطمئن نہیں کیاتوسڑکوں پرنکلیں گے،ایازصادق اوران کے خاندان سے کوئی ذاتی عناداورمخالفت نہیں ،صرف جمہوری عمل کی بہتری اورشفاف الیکشن کیلئے مطالبہ کیا،فوج کوبدنام کرنان لیگ کی پرانی عادت ہے ، پریس کانفرنس سے خطاب

پیر 24 اگست 2015 09:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24اگست۔2015ء)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ ن لیگ کی2وکٹیں گرادیں،تیسری وکٹ بدھ کوگرانے لگے ہیں ،الیکشن میں بے ضابطگیاں فوجداری جرم ہے ،الیکشن کمیشن کے چاروں ارکان اورچیئرمین نادرافوری طورپرمستعفی ہوجائیں ،فوج کوبدنام کرنان لیگ کی پرانی عادت ہے ۔اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ این اے 122میں بے ضابطگی نہیں ،منظم دھاندلی ہوئی ،کوتاہیوں کے خلاف جواب چاہتے ہیں تاکہ آئندہ الیکشن شفاف ہوں ،الیکشن کمیشن نے جوابات سے مطمئن نہیں کیاتوسڑکوں پرنکلیں گے ۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے 4حلقے کھولنے کامطالبہ کیاتھا،پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں نے کہاتھاکہ دھاندلی ہوئی ہے ،الیکشن میں دھاندلی مجرمانہ غفلت ہے ،الیکشن کمیشن کے ارکان کااب عہدوں پررہنے کاکوئی جوازنہیں ہے ،ان کوفوری طورپرمستعفی ہوجاناچاہئے اوران کے خلاف ایکشن بھی لیناچاہئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ چیئرمین نادرانے دھاندلی پرپردہ پوشی کی ہے ،اس کوبھی فوری طورپرمستعفی ہوجاناچاہئے۔

انہوں نے کہاکہ الیکشن کمشین ارکان کے خلاف فوجداری مقدمات قائم کئے جائیں ،جرم کرنے والوں کوسزادینے تک انتخابی اصلاحات کافائدہ نہیں ہے ،صاف اورشفاف الیکشن کے بغیرجمہوریت نہیں آتی ۔انہوں نے کہاکہ جسٹس کاظم ملک کی رپورٹ نے تحریک انصاف کے موٴقف کی تائیدکی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ایازصادق اوران کے خاندان سے کوئی ذاتی عناداورمخالفت نہیں ہے ،صرف جمہوری عمل کی بہتری اورشفاف الیکشن کیلئے مطالبہ کیا۔انہوں نے کہاکہ جرنیلوں پردھرنے کاالزام لگایا،فوج کوبدنام کرنے کی سازش ہے ،فوج کوبدنام کرنان لیگ کی پرانی عادت ہے ۔انہوں نے کہاکہ حلقہ این اے 122میں ضمنی الیکشن ہونے کی صورت میں الیکشن نہیں لڑوں گاپارٹی کاکوئی دوسراآدمی لڑے گا