پاکستان نے بھارت سے مذاکرات کی منسوخی کا باضابطہ اعلان کردیا، بھارتی شرائط پر مذاکرات ممکن نہیں ہیں، مشروط مذاکرات کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا،پاکستان نے مذاکرات کے بارے میں بھارت کو جواب دیدیا ہے،کشمیر سمیت تمام تنازعات مذاکرات سے ہی حل ہوسکتے ہیں،ترجمان دفتر خارجہ،مذاکرات کی منسوخی، پاکستان کا فیصلہ افسوسناک ہے،بھارتی وزارت خارجہ ، ہم نے مذاکرات کیلئے کوئی پیشگی شرط عائد نہیں کی تھی،ہمارا اصرارتھا مذاکرات اوفا،شملہ معاہدے کے تحت ہونے چاہئیں،بیان

اتوار 23 اگست 2015 09:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23اگست۔2015ء)پاکستان نے بھارت سے مذاکرات کی منسوخی کا باضابطہ اعلان کردیا،ترجمان دفتر خارجہ ے کہا ہے کہ بھارتی شرائط پر مذاکرات ممکن نہیں ہیں،ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مشروط مذاکرات کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا،پاکستان نے مذاکرات کے بارے میں بھارت کو جواب دیدیا ہے،بھارتی وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس کا بغور جائزہ لیا گیا ہے،دہشتگردی 8نکاتی جامع مذاکرات کا حصہ ہے،دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات کا مقصد تناؤ کم کرنا اور اعتماد کی بحالی ہے،بھارت کی جانب سے پیشگی شرائط پر مذاکرات نہیں ہوسکتے،بھارت نے امن کے لئے تمام مسائل پر مذاکرات کیلئے پاکستان کے مؤقف کو تسلیم کیا تھا،تمام مسائل کے حل کے جامع مذاکرات ضروری ہیں،مذاکرات پر کشمیریوں کو اعتماد میں لینا ہماری روایت ہے،کشمیر سمیت تمام تنازعات مذاکرات سے ہی حل ہوسکتے ہیں دوسری جانب بھارتی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کا فیصلہ افسوسناک ہے،بھارت نے مذاکرات کیلئے کوئی پیشگی شرط عائد نہیں کی تھی،ہمارا اصرارتھا کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات اوفا،شملہ معاہدے کے تحت ہونے چاہئیں۔

(جاری ہے)

بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت کو پاکستان کی جانب سے مذاکرات سے انکار کے فیصلے پر بہت افسوس ہوا،بھارت نے کوئی پیشگی شرط عائد نہیں کی ہے،تاہم بھارت کا اصرار اس بات پر ہے کہ پاکستان اوفا اور شملہ معاہدے کی پاسداری کرے،بھارت خطے میں امن کا خواہاں ہے اور تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ پرامن تعلقات چاہتا ہے