پاکستان کیلئے فوجی امداد روکنے کا فیصلہ نہیں کیا، امر یکہ ،پاکستان اور امریکا دونوں کو دہشتگردی کا یکساں سامنا ہے تعاون جاری رکھیں گے،ترجمان محکمہ خارجہ

ہفتہ 22 اگست 2015 08:54

واشنگٹن( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22اگست۔2015ء )امریکانے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ دہشتگردی کے خلاف تعاون جاری رکھیں گے ، پاکستان کیلئے فوجی امداد روکنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔دارالحکومت واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان محکمہ خارجہ جان کربی نے کہا پاکستان اور امریکا دونوں کو دہشتگردی کا یکساں سامنا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ نقصان اٹھایا ہے ، پاکستان کو شہریوں اور فوجیوں کی جانوں کا نذرانہ پیش کرنا پڑا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ترجمان جان کربی نے کہا پاکستان کی فوجی امداد روکنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔فوجی امداد کا معاملہ محکمہ دفاع کے دائرہ کار میں ہے ، انہوں نے کہا پاکستان کے حوالے سے امریکا کے موٴقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

متعلقہ عنوان :