بھارت مذاکرات سے فرار چاہتا ہے‘ پاکستان مذاکرات کیلئے تیار ہے ،پرویز رشید ،ہم نے کسی قسم کی پابندی نہیں لگائی ، مذاکرات ضرور ہونے چاہئیں،کراچی آپریشن صرف جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ہے۔ ایم کیو ایم کے نمائندے عوام کے منتخب نمائندے ہیں ہم ان کا احترام کرتے ہیں، استعفے واپس لے لیں ،میڈیاسے گفتگو

ہفتہ 22 اگست 2015 08:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22اگست۔2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ بھارت مذاکرات سے فرار چاہتا ہے‘ پاکستان مذاکرات کیلئے تیار ہے ہم نے کسی قسم کی پابندی نہیں لگائی ہے مذاکرات ضرور ہونے چاہئیں۔ پاکستان نے مذاکرات کیلئے ہر بار قدم اٹھایا کراچی آپریشن صرف جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ہے۔ ایم کیو ایم کے نمائندے عوام کے منتخب نمائندے ہیں ہم ان کا احترام کرتے ہیں، استعفے واپس لے لیں ۔

میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اوفا میں نواز شریف اور نریندرمودی کے درمیان ملاقات میں یہ طے ہوا تھا کہ بات چیت کے ذریعے تمام متنازعہ معاملات کا حل چاہتے ہیں۔ اب دیکھنا ہے کہ بھارت مذاکرات سے بھاگتا تو نہیں ہے۔

(جاری ہے)

مذاکرات کا گیند بھارت کے کورٹ میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت چاہتا ہے کہ مہمانوں کی فہرست بھی ان کی مرضی سے بنائی جائے۔

اور میزبانوں کی فہرست بھی ان کی مرضی سے بنائی جائے۔ کشمیریوں کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ کسی کو مہمان یا میزبان بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی کو مہمان یا میزبان بنا کر ہندوستان کو ڈر لگتا ہے ۔ دہلی سرکار کو سوچنا چاہیے پہلے سے ہی ہندوستان میں انسانی ح قوق سلب کیے جارہے ہیں دنیا کو بڑے جمہوریت کے دعویدار کے ہوتے ہوئے کشمیریوں کے حقوق غصب کئے جاتے ہیں جب ہندوستان کی جانب سے حریت رہنماؤں پر مذاکرات کیلئے جانے پر پابندیاں لگائی جاتی ہیں تو دنیا میں ان سے پردہ مزید اٹھ جائے گا ۔

پاکستان نے حریت رہنماء کو دعوت دی ہے بھارت دعوت دینے والو ں کو روکتاہے اور کہ مذاکرات اس بہانے ملتوی کرتا ہے اصل میں بھارت کھیل کھیلنا چاہتا ہے پاکستان ہمہ وقت مذاکرات کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستانی ہائی کمیشن سے مہمانوں کی فہرست مانگی تھی جو قابل تشویش ہے بھارت میں رہنے والوں پر پابندی نہ لگائی جائے۔ بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہورہی ہے پہلے بھی بھارت نے بہانہ بنایا مذاکرات سے انکار کیا اب بہانے ڈھونڈ رہاہے۔

ایک سوال پر ان کا کہنا تھاکہ کراچی کے لوگوں نے ایم کیو ایم کو منتخب کیا ان کا احترام کرتے ہیں انہیں استعفی کی درخواستیں واپس لینی چاہیں ایم کیو ایم کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہورہی ہے کراچی آپریشن ان کے خلاف نہیں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ہے انہوں نے کہا کہ رشید گوڈیل کی صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں۔