چوہدری نثار سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات ، دو طرفہ امور ‘ باہمی دلچسپی ‘ عمران فاروق قتل کیس کے تیسرے ملزم تک رسائی پر تبادلہ خیال

ہفتہ 22 اگست 2015 08:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22اگست۔2015ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار سے برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن کی ملاقات میں دو طرفہ امور ‘ باہمی دلچسپی ‘ عمران فاروق قتل کیس کے تیسرے ملزم تک رسائی پر تبادلہ خیال کیا گیا جمعہ کے روز اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن نے چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کی جس میں پاک برطانیہ تعلقات ‘ دو طرفہ اور باہمی دلچسپی کے امور ‘ خطیکی صورتحال‘ دہشت گردی کے خلاف جنگ اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ پاکستان برطانیہ سے دوستانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے دونوں ممالک باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کی خواہش رکھتے ہیں جو باعث اطمینان ہے‘ فلپ بارٹن نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں برطانیہ پاکستان کی مدد جاری رکھے گا نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق فلپ بارٹن نے عمران فاروق تل کیس مین تیسرے ملزم تک رسائی کیلئے بھی بات چیت کی۔