دنیا کے 20 بڑے مقروض ممالک کی فہرست ،پاکستان شامل نہیں

جمعہ 21 اگست 2015 08:59

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21اگست۔2015ء) دنیا کے 20 بڑے مقروض ممالک کی فہرست ،پاکستان شامل نہیں ۔فوربس میگزین کی رپورٹ کے مطابق ملک کی مجموعی اقتصادی پیدوار کے مقابلہ میں سب سے زیادہ قرضہ رکھنے والے ممالک میں پہلے نمبر پر جاپان ہے۔ جس کا قرضہ ملک کی مجموعی اقتصادی پیداوار کے 246.14 فیصد کے برابر ہے۔ یونان 172.73 فیصد کے ساتھ دوسرے۔ اٹلی 133.76 فیصد کے ساتھ تیسرے۔

(جاری ہے)

جمائیکا 132.82 فیصد کے ساتھچوتھے۔ لبنان 131.82 فیصد کے ساتھ پانچویں۔ ایریٹیریا 129.24 فیصد کیساتھ چھٹے۔ پرتگال 126.35 فیصد کے ساتھ ساتویں۔ کابو ویردے 121.08 فیصد کے ساتھ آٹھویں۔ بھوٹان 115.89 فیصد کے ساتھ نویں۔ آئرلینڈ 107.75 فیصد کے ساتھ دسویں۔بلجئیم 106.57 فیصد کیساتھ تیرہویں۔ امریکہ 105.06 فیصد کے ساتھ پندرہویں۔سپین 99.44 فیصد کیساتھ اٹھارہویں۔ فرانس 91.01 فیصد کے ساتھ بیسویں۔ اورپاکستان ان 20 مقروض ممالک میں شامل نہیں ہے۔