بھارت نے سرتاج عزیز سے ملاقات روکنے کیلئے حریت رہنماؤں کو گھروں میں نظر بند کر دیا

جمعہ 21 اگست 2015 08:44

سری نگر ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21اگست۔2015ء )بھارت اپنے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہ آیا ، مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات روکنے کے لیے کشمیری رہنماوٴں کو ان کے گھروں میں نظر بند کر دیا۔

(جاری ہے)

پاکستانی ہائی کمیشن کی کشمیری رہنماوٴں کو سرتاج عزیز سے ملاقات کی دعوت نے بھارت کو آگ لگا دی ، بھارت نے کشمیری رہنماوٴں کو سرتاج عزیز سے ملاقات نہ کرنے کی وارننگ دی اور بھارتی سیکورٹی اداروں نے حریت رہنماوٴں کے خلاف کریک ڈاوٴن شروع کر دیا۔سید علی گیلانی ، میر واعظ سمیت اہم رہنماوٴں کو ان کے گھروں میں نظر بند کر دیا گیا ، پاکستانی ہائی کمیشن نے پاک بھارت سلامتی مشیروں کی ملاقات سے قبل کشمیری رہنماوٴں کو سرتاج عزیز سے ملاقات کے لیے بلایا تھا۔

متعلقہ عنوان :