کراچی آپریشن پرہماری جماعت کوکوئی مسئلہ نہیں ،میرابیان فوج کے خلاف نہیں تھا،آصف زرداری ،شہبازشریف کے پاس دھرنوں کی آڑمیں سازش کے ثبوت ہیں تواس کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن ضروربنناچاہئے،ایم کیوایم کے استعفے قبول نہ ہوناملک کیلئے بہترہے،بلاول کی جوانی اورمیراتجربہ ملک کوآگے بڑھائے گا،پیپلزپارٹی کوتوڑنایاختم کرناناممکن ہے،یم کیوایم کے استعفے قبول نہ کرنابہترہے ،مولانافضل الرحمن اپناکرداراداکررہے ہیں ،کامیاب ہونگے ،ملٹری کورٹس پرایم کیوایم نے بھی دستخط کئے تھے،نجی ٹی وی کوانٹرویو

جمعہ 21 اگست 2015 08:44

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21اگست۔2015ء)سابق صدرآصف علی زرداری نے کہاہے کہ کراچی آپریشن پرہماری جماعت کوکوئی مسئلہ نہیں ،میرابیان فوج کے خلاف نہیں تھا،شہبازشریف کے پاس دھرنوں کی آڑمیں سازش کے ثبوت ہیں تواس کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن ضروربنناچاہئے،ایم کیوایم کے استعفے قبول نہ ہوناملک کیلئے بہترہے ،بلاول کی جوانی اورمیراتجربہ ملک کوآگے بڑھائے گا،پیپلزپارٹی کوتوڑنایاختم کرناناممکن ہے ۔

نجی ٹی وی کوانٹرویومیں انہوں نے کہاکہ الیکشن کی ہارجیت سے پیپلزپارٹی کوکوئی فرق نہیں پڑتا،پیپلزپارٹی لوگوں کوسیاست سکھاتی ہے ،بلاول بھٹونوجوانوں کواپنی طرف متوجہ کریں گے ،25سال کالیڈرسیاست کیلئے اچھاہے ۔انہوں نے کہاکہ ذوالفقارعلی بھٹونے ایسے پاکستان کی بنیادرکھی ،شہیدبے نظیربھٹوکے کہنے پرجوہری توانائی پرکام کیا۔

(جاری ہے)

نوازشریف کی حکومت کیلئے سازگارماحول ہے میں چاہتاہوں ان کو5سال تک کام کرنے دیاجائے ۔

جمہوریت کومضبوط کرناہوگا۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کے گھرگیاتھانوازشریف کے گھرنہیں گیا،جوڈیشل کمیشن پرسب سے بڑاکرداراداکیاتھا۔انہوں نے کہاکہ جب ہماری حکومت آئی توملک میں دہشتگردی تھی سب کے سب کوساتھ لیکرکام کیا،25جماعتوں کی حکومت تھی اپنے دوراقتدارمیں کسانوں کیلئے کام کیا۔ایران گیس پائپ لائن کامعاہدہ کیایہ تواب تک مکمل ہوجاناچاہئے تھا۔چین کے ساتھ تعلقات کوبہتربنایا،پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ملک کے بارے میں سوچا،ایم کیوایم کے استعفے قبول نہ کرنابہترہے ،مولانافضل الرحمن اپناکرداراداکررہے ہیں ،کامیاب ہونگے ،ملٹری کورٹس پرایم کیوایم نے بھی دستخط کئے تھے