اقوام متحدہ کے ماہرین کا بھارتی گولہ باری کا جائزہ لینے کے لئے متاثرہ علاقوں کا دورہ، پاکستانی حکام نے بھارتی گولہ باری کے باعث ہونے والے نقصانات کے حوالے سے بریفنگ دی

جمعہ 21 اگست 2015 08:43

سیالکوٹ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21اگست۔2015ء ) ورکنگ باوٴنڈری پر سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزی اور بھارتی گولہ باری سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے اقوام متحدہ کی ٹیم نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی جانب سے ورکنگ باوٴنڈری پر مسلسل گولہ باری اور بلا اشتعال فائرنگ سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کا جائزہ لینے کے لئے اقوام متحدہ کی آبزرور ٹیم نے سیالکوٹ میں سجیت گڑھ کے علاقے سخی خرد کا دورہ کیا جہاں پر انھیں پاکستانی حکام نے بھارتی گولہ باری کے باعث ہونے والے نقصانات کے حوالے سے بریفنگ دی جب کہ ایک کرنل اور 3 میجرز پر مشتمل ٹیم نے متاثرین سے خود بھی صورت حال دریافت کی.واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز سے ہی بھارت کی جانب سے ورکنگ باوٴنڈری اور ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ 5 روز کے دوران بھارتی جارحیت کے باعث 6 شہری شہید جب کہ متعدد زخمی ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :