رشید گوڈیل کو ہوش آ گیا،مکمل خود سانس لے رہے ہیں ، ڈاکٹر جہانزیب مغل،ہوش آتے ہی رشید گوڈیل نے اپنے بچ جانے پر اللہ کا شکر ادا کیا، اہلیہ سے ملاقات کرا دی گئی،حملہ کیس میں مزید پیش رفت، ڈیفنس سے بہادر آباد تک کی فوٹیجز میں کو قابل شناخت بنانے کیلئے کام جاری ،سافٹ وئیر کی مدد سے ایک دہشت گرد کا چہرہ قابل شناخت بنایا جاسکتا ہے،پولیس

جمعہ 21 اگست 2015 08:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21اگست۔2015ء)لیاقت نیشنل ہسپتال میں موجود ڈاکٹر جہانزیب مغل کا کہنا ہے کہ رشید گوڈیل کو ہوش آ گیا اور اب وہ مکمل طور پر خود سانس لے رہے ہیں ، ہوش آتے ہی رشید گوڈیل نے اپنے بچ جانے پر اللہ کا شکر ادا کیا۔ڈاکٹر جہانزیب مغل بتایا کہ ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل کو ہوش آ گیا اور ان سے بات بھی ہوئی ہے۔ڈاکٹر مغل کا کہنا تھا کہ رشید گوڈیل نے ہوش میں آتے ہی رشید گوڈیل نے آسمان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا اللہ کا کرم ہے میں بچ گیا۔

ڈاکٹر مغل کا کہنا تھا کہ رشید گوڈیل نے اپنی اہلیہ سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا جس کے بعد ان کی اہلیہ سے ملاقات کرا دی گئی۔رشید گوڈیل اب مکمل طور پر خود سے سانس لے رہیں ہیں اور ان کی طبیعت بہتری کی طرف گامزن ہے۔

(جاری ہے)

ادھرمتحدہ قومی موومنٹ کے رہنماء رشید گوڈیل حملہ کیس میں مزید پیش رفت ہوئی ہے۔ ڈیفنس سے بہادر آباد تک کی فوٹیجز میں کو قابل شناخت بنانے کیلئے کام جاری ہے۔

سافٹ وئیر کی مدد سے ایک دہشت گرد کا چہرہ قابل شناخت بنایا جاسکتا ہے۔پولیس کے مطابق ڈیفنس سے بہادرآباد تک سی سی ٹی وی کی چار فوٹیجز پر کام جاری ہے،ہر فوٹیج میں ایک موٹر سائیکل پرسوار دو افراد دیکھائی دیئے ہیں بائیک چلانے والا دہشتگرد ہیلمٹ پہنے ہوئے ہے،مگر پیچھے بیٹھے شخص کا چہرہ کھلا ہے۔بلوچ کالونی پل اور شہید ملت روڈ کی فوٹیجز میں موٹر سائیکل سوار انتہائی قریب ہیں،ذرائع کے مطابق ان فوٹیجز کو مزید بہتر کیا جاسکتا ہے،جس کیلئے جدید سافٹ وئیر کی مدد حاصل کی جارہی ہے تاکہ پیچھے بیٹھے شخص کا چہرہ قابل شناخت بنایا جاسکے،ذرائع کے مطابق چاروں فوٹیجز میں،یہی دونوں افراد گاڑی کے اطراف دکھائی دے رہے ہیں،جس سے واضح ہے کہ فائرنگ کرنے والے دہشتگرد دو ہی تھے،پیچھے بیٹھے دہشتگرد نے ویران گلی میں پہنچ کر فائرنگ کی۔

متعلقہ عنوان :