لاہور ، قومی کرکٹر محمد حفیظ کے ساتھ فراڈ،پراپرٹی ڈیلرز نے سوا تین کروڑ کا ہاتھ کردیا،سوا کروڑ ر وصول کرلئے،ملزمان دو کروڑ روپے واپس کرنے سے انکار ہوگئے ،حفیظ مدد کیلئے پولیس کے پاس پہنچ گئے، ملزمان دو کروڑ واپس کا ملزمان کی گرفتاری کا حکم

جمعرات 20 اگست 2015 09:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20 اگست۔2015ء) لاہور میں قومی کرکٹر محمد حفیظ کے ساتھ پراپرٹی ڈیلرز نے سوا تین کروڑ کا ہاتھ کردیا۔ سوا ایک کروڑ روپے وصول کرلئے اور ملزمان دو کروڑ روپے واپس کرنے سے انکار ہوگئے۔ محمد حفیظ نے ملزمان کے خلاف پولیس میں درخواست دائر کردی۔ ایس ایس پی عمر ورک نے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز لاہور کے ایک تھانے میں قومی کرکٹر محمد حفیظ نے تین کروڑ روپے کے فراڈ کے الزام میں پراپرٹی ڈیلر کاشف سمیت دیگر دو ساتھیوں کے خلاف درخواست دائر کردی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ پراپرٹی ایجنٹ کاشف اور اس کے دو ساتھیوں نے لاہور میں ڈی ایچ اے میں 8 مرلے کا کمرشل پلاٹ دلوانے کے عوض ان سے سوا تین کروڑ روپے لئے تھے جبکہ بعد میں کاشف نے ان کے ساتھ جعلسازی اور دھوکہ دہی کی اور نہ ہی پلاٹ دلوایا اور نہ ہی رقم واپس کی بار بار اصرار کرنے پر کاشف نے سواایک کروڑ روپے واپس کئے مگر دو کروڑ روپے دینے سے انکاری ہوگیا۔

(جاری ہے)

اس لئے ملزم کاشف اور دیگر دو ساتھیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے اور ان سے رقوم واپس دلوائی جائے۔ جس پر ایس ایس پی عمر ورک نے ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے احکامات جاری کردیئے ہیں اور محمد حفیظ کو جلد انصاف مہیا کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ اس موقع پر کرکٹر محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ انہوں نے ملزمان کو رقم واپس کرنے کے لئے دو سال تک وقت دیا۔ لیکن مسلسل ناکامی کے بعد انہوں نے ان کے خلاف کانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :