نکیال سیکٹر میں بھارتی بلا اشتعال فائرنگ ، 70 سالہ خاتون شہید ہوگئی ،ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ،بھارتی ڈپٹی ہائی کمیشنر کی پھر طلبی، اتحاج ریکارڈ کرایا گیا ،پاکستان کی پر تشویش اور تحفظات سے آگاہ کیا گیا

جمعرات 20 اگست 2015 08:51

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20 اگست۔2015ء) نکیال سیکٹر میں بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ سے گاؤں دھری کی رہائشی 70 سالہ نوراں بیگم شہید ہوگئیں آئی ایس پی آر کے مطابق بدھ کے روز بھارتی مسلح افواج نے نکیال سیکٹر میں پاکستانی علاقے میں بلا اشتعال فائرنگ کی جس میں سو ملین آبادی کو نشانہ بنایا گیا بھارتی فائرنگ سے گاؤں دھری کی رہائشی 70 سالہ نوراں بیگم شہید ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

ادھرلائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ پر پاکستان نے بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاج کیا ہے او ر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں پر تشویش اور تحفظات سے آگاہ کیا گیا،ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بدھ کو ہرپال سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ پر شدید احتجاج کیا گیا اور ایک مراسلہ ڈپٹی ہائی کمشنر کے حوالے کیا گیا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی بلااشتعال فائرنگ سے ہرپال سیکٹر میں پاکستانی شہری محمد شریف شہید جبکہ چار دیگر شہری زخمی ہوئے ہیں،بھارتی فوج چند روٹ،نکیال اور کیرالا سیکٹر میں بھی بلااشتعال فائرنگ کی اوورسیز فائر اور لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیاں جاری مراسلے میں کہا گیا کہ بھارت2003ء سیز فائر معاہدے کی پاسداری کرے