یکم ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 سے 7 روپے تک کمی کا امکان

جمعرات 20 اگست 2015 08:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20 اگست۔2015ء) یکم ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 سے 7 روپے تک کمی کا امکان ہے ۔ وزارت پیٹرولیم ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری ایک دو روز میں ارسال کی جائے گی۔

(جاری ہے)

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی تیل کی قیمتیں کم ہوں گی یکم ستمبر سے ہائی اوکٹین 7 روپے ‘ پیٹرول 6.15 روپے ‘ ہائی سپیڈ ڈیزل 5.30 روپے‘ لائٹ ڈیزل پانچ روپے اور مٹی کا تیل چار روپے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے۔