وزیر اعظم سے فضل الرحمن کی ملاقات،متحدہ کے19 مطالبات پیش کر دیئے،مولانا فضل الرحمن نے ایم کے ایم سے مذاکرات اور الطاف حسین کے تحفظات سے تفصیلاً آگا ہ کیا،وزیر اعظم نے سیاسی ہم آہنگی ،استحکام اور مصالحت کیلئے مولانا فضل الرحمن کے کردار کی تعریف،متحدہ کے تمام جائز مطالبات دور کرنے کیلئے تیار ہیں ،کراچی سمیت ملک بھر میں امن و استحکام کا قیام حکومت کی اولین ذمہ داری ہے،ایم کیو ایم کو پارلیمنٹ میں رہ کر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے،نواز شریف، متحدہ کراچی آپریشن پر نگران کمیٹی کا قیام چاہتی ہے اس میں کوئی اصولی رکاوٹ نہیں ،یہ نہیں کرسکتے کہ ایک فریق کو ایوان میں بیٹھائیں اور دوسرے فریق کو ایوان سے باہر کر دیں،مولانا فضل الرحمن کی ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو
جمعرات 20 اگست 2015 08:50
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20 اگست۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی جس میں انہوں نے ایم کیو ایم کے استعفوں سے متعلق ہونے والی پیش رفت ، متحدہ قیادت کے تحفظات سے آگاہ کیا اور19 مطالبات کی فہرست وزیر اعظم کے حوالے کر دی، ذرائع نے بتایا کہ جے یو آئی (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے یہاں وزیر اعظم سے ملاقات کی ہے ،دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال سمیت باالخصوص ایم کیو ایم کے استعفوں اور متحدہ کے کارکن رشید گوڈیل پر قاتلانہ حملہ سے پیدا ہونے والی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ مولانا فضل الرحمن نے گزشتہ روز نائن زیرو پر متحدہ رہنماؤں سے ہونے والے مذاکرات بارے وزیر اعظم کو تفصیل سے آگاہ کیا جبکہ مولانا نے متحدہ قائد الطاف حسین سے ٹیلی فونک رابطے اوربات چیت کے دوران ان کے تحفظات سے بھی آگاہ کیااورایم کیو ایم کی دوبارہ پارلیمنٹ واپسی کے حوالے سے 19 مطالبات کی فہرست وزیراعظم کو پیش کر دی ،ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے سیاسی ہم آہنگی ،استحکام ،مصالحت کیلئے مولانا فضل الرحمن کے کردار کی تعریف کی ہے،وزیر اعظم نواز شریف نے مولانا فضل الرحمن کو دوٹوک الفاظ میں کہا کہ متحدہ کے تمام جائز مطالبات دور کرنے کے لئے تیار ہیں تاہم کراچی آپریشن پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا،کراچی سمیت ملک بھر میں امن و استحکام کا قیام حکومت کی اولین ذمہ داری ہے، وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت مفاہمت کی پالیسی پر یقین رکھتی ہے،حکومت نے تمام سیاسی جماعتوں کے مینڈیٹ کا احترام کیا ہے،سیاسی جماعتوں پارلیمانی کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ،ملک کودرپیش مسائل کاحل باہمی اتفاق و اتحاد سے ہی نکلے گا،ایم کیو ایم کو پارلیمنٹ میں رہ کر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
جمعرات 20 اگست 2015 کی مزید خبریں
-
سندھ اور پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری، بلدیاتی انتخابات تین مراحل میں ہوں گے‘ پہلا مرحلہ 12 اکتوبر کو ہو گا،الیکشن کمیشن
-
فیصل آباد، کرنل (ر)شجاع خانزادہ اوردیگرساتھیوں کی شہادت میں ملوث 2دہشتگردفیصل آبادسے گرفتار ،تفتیش کیلئے لاہورمنتقل
-
دہشتگردی کے پیچھے موجود دشمن ہی ایل او سی پر گولہ باری کررہا ہے،چوہدری نثار ، ہمارا مقابلہ ان لوگوں سے ہے جو اسلام کے نام پر بگاڑ پیدا کیے ہوئے ہیں اور دشمنوں سے پیسہ لے کر یہاں فساد پیدا کرتے ہیں،ینجرز ... مزید
-
وزیر اعظم سے فضل الرحمن کی ملاقات،متحدہ کے19 مطالبات پیش کر دیئے،مولانا فضل الرحمن نے ایم کے ایم سے مذاکرات اور الطاف حسین کے تحفظات سے تفصیلاً آگا ہ کیا،وزیر اعظم نے سیاسی ہم آہنگی ،استحکام اور ... مزید
-
یکم ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 سے 7 روپے تک کمی کا امکان
-
رشید گوڈیل کو وینٹی لیٹر سے آکسیجن کی فراہمی کم کر دی گئی، وینٹی لیٹر سے ہٹانے کا فیصلہ ڈاکٹر کرینگے،رشید گوڈیل پر حملہ کیس میں تحقیقات جاری ہیں، خاندان کا کوئی بھی فرد تعا ون نہیں کر رہا ، پولیس ... مزید
-
نکیال سیکٹر میں بھارتی بلا اشتعال فائرنگ ، 70 سالہ خاتون شہید ہوگئی ،ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ،بھارتی ڈپٹی ہائی کمیشنر کی پھر طلبی، اتحاج ریکارڈ کرایا گیا ،پاکستان کی پر تشویش اور تحفظات سے ... مزید
-
کراچی،حکومت سندھ کا کرپشن اور بے قاعدگیوں کے 12 مقدمات میں 64 ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے اور انہیں گرفتار کرنیکاحکم ، 36 مقدمات میں اوپن انکوائری کرنے کا فیصلہ ، 10 مقدمات کے بارے میں متعلقہ ... مزید
-
شمالی وزیرستان ، سیکیو رٹی فورسز کی کا روائی ، غیر ملکیوں سمیت 28 دہشت گرد ہلاک، 10 زخمی، 4 ٹھکانے تباہ ،جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ،ایک سیکورٹی اہلکار شہید
-
آرمی چیف نے ملٹری انٹیلی جنس کو ” را“ کی مداخلت کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کردی ہیں ، رانا تنویر حسین ، نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد جاری رہے گا ، کراچی آپریشن دہشتگردی کے خاتمے تک جاری رہے گا ... مزید
-
عمران خان نے خیبرپختونخواہ کے ضلعی ناظمین کوشارٹ لسٹ کر لیا، 21اگست کوحتمی انٹرویوکیلئے طلب
-
وزارت پٹرولیم میں گیس ڈویلپمنٹ سرچارج کی مد میں 400ملین کا فراڈ پکڑا گیا،وفاقی سیکرٹری کرپٹ افراد کا تعین ہی نہیں کرسکا
-
رشید گوڈیل کی تشویشناک حالت، ایم کیو ایم اور حکومتی ٹیم کے اسلام آبا د میں مذاکرات تاخیر کا شکار،متحدہ نے استعفوں سے متعلق اسلام آباد میں مذاکرات سے فی الحال معذرت کرلی
-
گلگت بلتستان میں سپیشل اکنامک زون کے قیام کے لئے موزوں جگہوں کی رپورٹ طلب، پاک چین راہداری منصوبے کے تحت گلگت بلتستان میں سپیشل اکنامک زون قائم کئے جائینگے وفاقی حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا
-
نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے کشمیری رہنماؤں کو سرتاج عزیز سے ملاقات کی دعوت دیدی، ملاقات 23اگست کو ہوگی، دہشت گردی سمیت مختلف امور زیر بحث آئیں گے
-
عوامی تحریک نے ایک بار پھر غیر آئینی الیکشن کمیشن کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کر دیا،صوبائی الیکشن کمشنرز الیکشن کمیشن کے نہیں صوبائی حکومتوں کے نمائندے ہیں، چیف الیکشن کمشنر بے اختیار ہیں،رٹ ... مزید
-
اقوام متحدہ کا پاک بھارت سرحدی صورتحال پر اظہارتشویش ،پاکستان اور بھارت ’انتہائی ضبط‘ سے کام لیں:،اختلافات مذاکرات کے ذریعے حل اور عام شہر یو ں کی حفا ظت کو یقینی بنا یا جا ئے ، بان کی مون
-
لاہور ، قومی کرکٹر محمد حفیظ کے ساتھ فراڈ،پراپرٹی ڈیلرز نے سوا تین کروڑ کا ہاتھ کردیا،سوا کروڑ ر وصول کرلئے،ملزمان دو کروڑ روپے واپس کرنے سے انکار ہوگئے ،حفیظ مدد کیلئے پولیس کے پاس پہنچ گئے، ملزمان ... مزید
-
بھارت خطے میں تشدد اور دہشت گردی کا بانی ہے، میجر(ر) عامر،آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل ظہیر الاسلام کے بھارتی عزائم سے متعلق ایک اپریشن کی تفصیلات منظر عام پر لائی جائیں تو یہ خطہ لرز جائے ،پاکستان ... مزید
-
ایران جوہری معاہدہ،ایک اور امریکی سینیٹر نے مخالفت کردی ،جوہری معاہدے کی حمایت میں ووٹ دے کر اس غیر مقبول فیصلے میں اپنا نام شامل نہیں کرنا چا ہتا ،سینیٹر رابرٹ میننڈز
-
ترکی:اتحادی حکومت کی تشکیل میں ناکامی، نئے انتخابات کا امکان
-
سعودی عرب : حق مہر کے بے لگام گھوڑے کو نکیل ڈال دی گئی،کنواری لڑکی کا حق مہر 50 اور دوسری بار شادی کا 30 ہزار ریال مقرر
-
یمن: ’پانچ ماہ میں 400 بچے ہلاک، ایک کروڑ امداد کے منتظر، پانچ لاکھ کے قریب حاملہ خواتین کی پہنچ طبی سہولیات تک نھیں، عام شہریوں کی زندگیاں بچانے کے لیے اقدامات نھیں اٹھائے جا رہے،یونیسیف
-
نئی جاسوسی حکمت عملی ،اسرائیل نے انسداد سرنگوں کیلئے تکنیکی تجربات شروع کردیئے
-
متحدہ عرب امارات، شوہر کی جعلسازی نے بیوی کو جیل بھجوا دیا
-
اپیکس کمیٹی کا اجلاس، وزیراعظم آ ج کراچی جائیں گے، اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی شرکت کا بھی امکان
-
اسلام آباد ہائی کورٹ ،متحدہ کے استعفو ں سے متعلق درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے بارے فیصلہ محفوظ ، ایم کیو ایم کے اراکین اپنی نشستوں سے مستعفی ہو چکے ،عدالت ان کے خلا ف قانون کے مطابق کارروائی ... مزید
-
ایک سال میں گھی ، چاول اور تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی،کھلا گھی اور تیل 25 روپے فی کلو اور چاول کی قیمت میں 20 روپے کی کمی ہوئی ، کمی کا فائدہ براہ راست عوام کو پہنچ رہا ہے
-
آزاد کشمیر سینئر وزیر کے بیٹے کی 20 لاکھ روپے ما لیت کی گھڑی چوری
-
لاہورہائیکورٹ ، قصور جنسی سکینڈل کے ملزمان کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم
-
اٹک ، موسم کی خرابی کا بہانہ یامختلف کالعدم تنظیموں کی دھمکیاں، تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا شادی خان کا دورہ منسوخ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.