فیصل آباد، کرنل (ر)شجاع خانزادہ اوردیگرساتھیوں کی شہادت میں ملوث 2دہشتگردفیصل آبادسے گرفتار ،تفتیش کیلئے لاہورمنتقل

جمعرات 20 اگست 2015 08:44

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20 اگست۔2015ء)مختلف حساس ادارو ں نے سانحہ اٹک میں شہیدہونے والے صوبائی وزیرداخلہ کرنل (ر)شجاع خانزادہ اوردیگرساتھیوں کی شہادت میں ملوث 2دہشتگردوں کوفیصل آبادسے گرفتارکرکے تفتیش کیلئے لاہورمنتقل کردیاہے ۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے کوسرکاری ذرائع نے بتایاکہ اٹک کے افسوسناک واقعہ میں جوابتدائی طورپرثبوت حاصل کئے گئے تھے اس سے معلوم ہواکہ خودکش حملہ آورفیصل آبادسے روانہ ہوئے اوران کے ساتھ فیصل آبادکے دودہشتگردشعیب چیمہ اورطارق بھی سہولت کارکے طورپرشامل ہیں ،چنانچہ ملک کی اہم ایجنسیوں نے مختلف مقامات پرچھاپے مارکرملزم شعیب چیمہ اورطارق کوگرفتارکرکے ان سے بارودی مواداوردیگرخودکش حملہ میں استعمال ہونے والاموادبھی برآمدکرلیاہے ۔

ملزمان کاتعلق کالعدم مذہبی تنظیم سے بتایاجاتاہے جبکہ اس واقعے کی صوبائی وزیرقانون راناثناء اللہ نے بھی تصدیق کردی ہے اورراناثناء اللہ کے مطابق گرفتارملزمان سے اٹک کے واقعے کے علاوہ دیگردہشتگردی کے واقعات کے بارے میں معلومات حاصل ہوئی ہیں

متعلقہ عنوان :