سندھ اور پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری، بلدیاتی انتخابات تین مراحل میں ہوں گے‘ پہلا مرحلہ 12 اکتوبر کو ہو گا،الیکشن کمیشن

جمعرات 20 اگست 2015 08:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20 اگست۔2015ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ اور پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کیلئے شیڈول جاری کردیا‘ بلدیاتی انتخابات تین مراحل میں ہوں گے‘ پہلے مرحلے کے انتخابات 12 اکتوبر کو ہوں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی سربراہی میں الیکشن کمیشن میں اہم اجلاس ہوا جس میں سندھ اور پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کیلئے مجوزہ شیڈول کو حتمی شکل دے دی۔ شیڈول کے مطابق بلدیاتی انتخابات تین مراحل میں ہوں گے پہلے مرحلے میں انتخابات 12 اکتوبر کوہوں گے الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق تفصیلی شیڈول 21 اگست (بروز جمعہ) کو جاری کیا جائے گا۔