اقوام متحدہ کا پاکستان اور افغانستان میں پولیو خاتمے کے اقدا ما ت پر عدم اطمینا ن کا اظہا ر ، دو نو ں مما لک کو پولیو کے خاتمے کے لیے لازمی سخت اقدامات کرنے ہوں گے،عالمی ادارہ صحت

بدھ 19 اگست 2015 09:16

جنیوا(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19 اگست۔2015ء) اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ صحت نے پاکستان اور افغانستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے کی جا نے والی کو ششو ں پر عدم اطمینا ن کا اظہا ر کر تے ہو ئے خبردار کیا ہے کہ دو نو ں مما لک کو پولیو کے خاتمے کے لیے لازمی سخت اقدامات کرنے ہوں گے۔ غیر ملکی خبر رسا ں ادارے کے مطا بق عالمی ادارہ صحت (ایچ ڈبلیو او) کی ایمرجنسی کمیٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کو پولیو کے خاتمے کے لیے بڑے پیمانے مہم چلانے کی ضرورت ہے جب کہ ملک سے باہر جانے والے مسافروں کی اسکریننگ کے عمل میں بھی بہتری لانے کی ضرورت ہے۔

کمیٹی کاکہنا تھا کہ افغانستان میں عالمی فضائی مسافروں کی اسکریننگ نہیں کی جا رہی اور نہ ہی انہیں ٹریک کیا جا رہا ہے جب کہ انٹرنیشنل ایئرپورٹس پر بغیر ویکسی نیشن کے مسافروں کو چھوڑا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

کمیٹی نے خبردار کیا کہ اس کوتاہی سے عالمی سطح پر پولیو کے پھیلنے کا رسک بڑھ گیا ہے جب کہ قندھار میں پولیوکے خاتمے کے لیے چلائی جانے والی مہم کو روک دینا بھی تشویشناک ہے۔

کمیٹی کا کہنا تھا کہ افغانستان اور پاکستان دو ایسے ممالک ہیں جہاں اب بھی پولیو کی بیماری بڑے پیمانے پر موجود ہے اور صرف ایک سال میں پاکستان میں پولیو کے 29 کیسز اور 7 کیسز افغانستان میں سامنے آئے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ پاکستان میں پولیو کے خاتمے کی کوششوں میں بہتری آئی ہے تاہم دونوں ممالک میں ایئر پورٹس پر اس سلسلے میں طے شدہ سرٹیفیکیٹ جاری نہیں کیا جارہا۔ دونوں ممالک کو چاہئے کہ وہ پولیو کے خاتمے کیلیے سخت اقدامات کریں۔