باجوڑ ایجنسی سے پیپلز پارٹی کے رہنما اخونزادہ چٹان کا 10 سالہ بیٹا اغوا،ا سید حسین شاہ اسکول جانے کے لئے گھر سے نکلا تو نامعلوم افراد نے حاجی لونگ سے اسے اغوا کر لیا،حکومت میر ے بیٹے کی بازیابی کے لئے اقدامات ا ٹھا ئے ، اخوانزادہ چٹان

منگل 18 اگست 2015 09:24

باجوڑ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18 اگست۔2015ء) تحصیل خار سے پیپلز پارٹی کے رہنما اخونزادہ چٹان کے 10 سالہ بیٹے کو اغوا کر لیا گیا۔تفصیلا ت کے مطابق باجوڑ ایجنسی میں پیپلز پارٹی کے رہنما اخونزادہ چٹان کا 10 سالہ بیٹا سید حسین شاہ اسکول جانے کے لئے گھر سے نکلا تو نامعلوم افراد نے تحصیل خار کے علاقے حاجی لونگ سے اسے اغوا کر لیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

(جاری ہے)

واقع کے بعد سیکو ر ٹی فو رسز نے علا قے کی نا کہ بندی کر کے سیکو ر ٹی ہا ئی الر ٹ کر دی ادھراخوانزادہ چٹان نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ ان کے بیٹے کی بازیابی کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ دوسری جانب پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لیویز اہلکاروں کی جانب سے اغوا کاروں کا تعاقب کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ اخونزادہ چٹان سابق صدر آصف علی زرداری کے مشیر برائے فاٹا امور ہیں۔