نندی پور پاور منصوبہ میں مبینہ اربوں کی کرپشن کی تحقیقات جاری، جلدحتمی نتیجہ تک پہنچایا جائے گا،نیب کا اعتراف ، پراجیکٹ میں دو وزارتیں ملوث ہیں جو ایک دوسرے پر اپنا ملبہ ڈال رہی ہیں لیکن تحقیقات ہورہی ہیں،ڈی جی نیب زاہد شاہ کی صحافیو ں سے گفتگو

منگل 18 اگست 2015 09:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18 اگست۔2015ء) نیب نے تسلیم کیا ہے کہ نندی پور پاور منصوبہ میں مبینہ اربوں روپے کی کرپشن کی تحقیقات جاری ہیں جن کو جلد حتمی نتیجہ تک پہنچایا جائے گا۔ ان خیالات کااظہار ڈی جی نیب زاہد شاہ نے پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں کے ایک گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ این آر او کے تحت ختم کئے گئے کرپشن کے مندرجات دوبارہ ری اوپن کردیئے گئے ہیں اور اس کے لئے پہلے مرحلے میں 300 مقدمات کو جلد حتمی نتیجہ تک پہنچایا جائے گا تاہم اس سلسلے میں پارلیمنٹ کو اپنا موثر کردار ادا کرنا ہوگا۔

ڈی جی نیب نے کہا کہ نیب نے منعقدہ سیاستدانوں اور بیورو کریٹس کی کرپشن کے خلاف تحقیقات جاری ہیں اور بہت جلد کرپٹ افراد کوکیفر کردار تک پہنچایا جائے گا انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف ایف آئی اے میں ناجائز بھرتیاں کرنے پر تحقیقات جاری ہیں یہ تحقیقات جلد ہی مکمل ہونے والی ہیں نواز شریف نے 1997 ء میں قواعد کے برعکس ایف آئی اے میں بھرتیاں کیں تھیں۔

(جاری ہے)

ڈی جی نیب نے کہا کہ سابق صدر آصف زرداری کے خلاف 6 کیسز تھے جن میں وہ دو کیسز میں بری ہوگئے تھے پولو گراؤنڈ ریفرنس اور دوسرا ایس بی ایس ریفرنس کیس تھا لیکن نیب نے ایس بی ایس کیس میں سپریم کورٹ میں نے اپیل دائر کردی ہے ایک اور سوال کے جواب میں زاہد شاہ نے کہا کہ نندی پور پاور پراجیکٹ میں دو وزارتیں ملوث ہیں جو کہ ایک دوسرے پر اپنا ملبہ ڈال رہی ہیں لیکن تحقیقات ہورہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :