پاکستان کو منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے‘ منوہر پاریکر،دراندازی کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے تمام تر اقدامات کر رہے ہیں‘ صحافیوں سے گفتگو

منگل 18 اگست 2015 09:21

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18 اگست۔2015ء) بھارت کے وزیر دفاع منور پاریکر نے لا ئن آ ف کنٹرول پر فا ئر نگ کے حوالے سے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کو منہ توڑ جواب دے رہا ہے اور ہمارا ردعمل اس سے دوگنا اور تگنا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق صحافیوں کے ساتھ ویناس ویکاس سمیتی کی طرف سے منعقدہ ایک تقریب کے دوران بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دراندازی کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے ہم تمام اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر وہ اس سلسلے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کر سکتے۔ گرداس پور حملے سے انہوں نے کہا کہ دریائے راوی کے کنارے پر تار بندی کرنا مشکل ہے تاہم بین الاقوامی سرحد کی حفاظت یقینی بنانے کے لئے جدید آلات استعمال کئے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :