اٹک میں حالیہ خود کش حملہ ، وزیراعظم میاں نواز شریف نے سکیورٹی پر نظر ثانی کے احکامات جاری کردیئے ، آئندہ دو روز میں اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کرنے کا امکان ، قومی انسداد دہشتگردی اتھارٹی کو فعال بنانے سمیت دیگر ٹھوس سکیورٹی اقدامات پرغور کیا جائیگا

منگل 18 اگست 2015 09:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18 اگست۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف نے اٹک میں حالیہ خود کش حملے کے بعد فوری طور پر داخلی سکیورٹی پر نظر ثانی کے ا حکامات جاری کردیئے ۔ میڈیا رپورٹس میں نواز لیگ کے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ خود کش حملے کے بعد وزیراعظم نے معاملے کی انکوائری احکامات جاری کئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کو ہدایت کی ہے کہ وہ صوبائی وزیر داخلہ کی سکیورٹی کو درپیش خطرات بارے پہلے جاننے بارے ناکامی کی وجوہات کے حوالے سے آگاہی حاصل کریں ۔

رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نواز شریف اس سلسلے میں آئندہ دو روز میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس بھی بلائینگے جس میں خفیہ اداروں اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں میں سکیورٹی کے حوالے سے موجود نقائص کا جائزہ لیا جائے گا ۔ رپورٹ کے مطابق اجلاس میں قومی انسداد دہشتگردی ادارے کو مزید فعال بنانے کے لیے ہر مکن اقدامات اٹھائے جائینگے ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری نثا علی خان سول اور عسکری دونوں قیادتوں پر اجلاس میں شرکت کیلئے زور دینگے ۔